رسائی کے لنکس

عراق خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک دیکھنا چاہتا ہے


عراقی صدر جلال طالبانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دیکھنا چاہتا ہے۔

جمعرات کو اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر مختلف ملکوں کے وفود سے ملاقات میں انھوں نے کہا کہ خطے کی ایسی تمام ریاستیں جنہوں نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے تو انھیں اس پر دستخط کرکے قوائد وضوابط کی پابندی کرنی چاہیئے ۔

ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں صدر طالبانی کا کہنا تھا کہ عراق کا یہ ماننا ہے کہ پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کا استعمال سب کا حق ہے اور ان کے بقول اس تنازعے کو سفارتی اور مذاکراتی عمل سے حل کرنا چاہیئے۔

اس موقع پر عراقی صدر نے کہا ہے کہ رواں سال کے اوائل میں شروع کیے جانے والے اقتصادی ترقی کے منصوبے سے ملک میں تقریباً چالیس لاکھ ملازمتوں کے مواقع مہیا ہوں گے۔ انھوں نے بتایا کہ 186ارب ڈالر کے پنج سالہ منصوبے سے عراقی معیشت کے فروغ میں اور عراقی مہاجرین کی وطن واپسی میں مدد ملے گی۔

XS
SM
MD
LG