عراقی پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملک کے مشرقی حصے میں شدت پسندوں نے جمعرات کی صبح ایک حملے میں حکومت کی حمایتی سنی ملیشیا کے چھ ارکان کو ہلاک کر دیا۔ یہ حملہ صوبہ دیالا (Diyala) کے علاقے مْقدادیہ (Muqdadiya) کے قریب کیا گیا ۔
واضح رہے کے ایک روز قبل عراق کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز پر کیے گئے متعدد حملوں میں شہریوں سمیت 50 سے زائد افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے تھے۔
عراق میں حالیہ مہینوں کے دوران سکیورٹی فورسز اور شہر کے مصروف مقامات پر ہلاکت خیز حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جب کہ گذشتہ ہفتے ملک سے امریکی لڑاکا فوجیوں کا انخلا بھی مکمل ہو گیا ہے۔