رسائی کے لنکس

بغداد: مرکزی کاروباری علاقے میں دھماکہ، کم از کم سات ہلاک


فائل
فائل

سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ چار سے پانچ منزلہ عمارت، بغداد کے الجدیدہ کے تجارتی علاقے میں قائم ہے جہاں عراقی دارالحکومت کے مشرقی حصے میں زیادہ تر شیعہ اکثریت آباد ہے۔ دھماکے کے مقام کے افق پر سیاہ دھویں کے بادل چھائے ہوئے ہیں

نامعلوم حملہ آوروں نے پیر کے روز مشرقی بغداد کے شاپنگ مال میں گھس کر اس بھیڑ والے مقام پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی، جس سے پہلے، پولیس کے مطابق، باہر کار بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں آیا حملہ آور، جنھوں نے ممکنہ طور پر خودکش جیکٹیں پہنی ہوئی تھیں، دھماکے میں بلاامتیاز واقع ہلاکتیں ہوئیں یا پھر کچھ افراد کو یرغمال بنایا گیا۔ یہ دھماکہ جواہر مال میں ہوا جو بغداد کے جدید ضلع میں واقع ہیں جہاں شیعاؤں کی اکثریت آباد ہے۔

پولیس اور طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ کار بم دھماکے میں سات افراد ہلاک جب کہ کم از کم 14 زخمی ہوئے۔

پولیس کے ایک کرنل نے بتایا ہے کہ مسلح افراد ابھی تک شاپنگ سینٹر میں چھپے ہوئے ہیں، اور یہ کہ خیال کیا جاتا ہے کہ حملہ آوروں نے خودکش جیکٹیں پہنی ہوئی ہیں۔

اُنھوں نے بتایا کہ یہ چار سے پانچ منزلہ عمارت، بغداد کے الجدیدہ کے تجارتی علاقے میں قائم ہے جہاں عراقی دارالحکومت کے مشرقی حصے میں زیادہ تر شیعہ اکثریت آباد ہے۔

علاقے کے افق پر سیاہ دھویں کے بادل چھائے ہوئے ہیں، جہاں یہ مال واقع ہے۔

فوری طور پر اس حملے کی کسی نے ذمے داری قبول نہیں کی۔ لیکن، داعش کے شدت پسند عراق کے شمال و مغرب کے ایک بڑے رقبے پر قابض ہیں، جہاں سے وہ آئے دِن اس شیعہ آبادی اور دارلحکومت میں موجود سکیورٹی افواج اور دیگر اہداف کو نشانہ بناتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG