رسائی کے لنکس

مذاکرات سے قبل کُرد حکومت کو شرائط ماننی ہوں گی: عراق


عراقی ترجمان نے کہا ہے کہ ’’(کردستان) خطےکے مقامی حکام کو تیل کی برآمدات، سکیورٹی اور سرحدی تحفظ کے معاملے پر، جس میں زمینی اور داخلہ کے مقامات شامل ہیں، وفاقی حکومت کے اقتدارِ اعلیٰ کو تسلیم کرنا ہوگا‘‘

عراقی حکومت کے ایک ترجمان نے جمعرات کو کہا ہے کہ گذشتہ ماہ آزادی کے ریفرنڈم سے پیدا ہونے والے بحران پر مذاکرات سے قبل، کرد علاقائی حکومت کو کئی شرائط ماننی ہوں گی۔

ترجمان نے رائٹرز خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کرد علاقائی حکومت کو سب سے پہلے ’’عراق کی وحدت‘‘ کو تسلیم کرنا ہوگا۔

ترجمان کرد حکام کی جانب سے بدھ کی رات گئے پیش کردہ مکالمے کی پیش کش پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کر رہے تھے۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ ’’(کردستان) خطےکے مقامی حکام کو تیل کی برآمدات، سکیورٹی اور سرحدی تحفظ کے معاملے پر، جس میں زمینی اور داخلہ کے مقامات شامل ہیں، وفاقی حکومت کے اقتدارِ اعلیٰ کو تسلیم کرنا ہوگا‘‘۔

بقول اُن کے، یہ شرائط ’’کسی بھی مکالمے کی بنیاد بنیں گے، جس کی خطے کی مقامی حکومت نے درخواست کی ہے‘‘۔

XS
SM
MD
LG