رسائی کے لنکس

logo-print

ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان فلموں میں کام کریں گے


بھارتی کرکٹرز ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان نئی اننگز کھیلنے جا رہے ہیں لیکن اس اننگز کا تعلق کھیل سے نہیں بلکہ فلموں سے ہے۔ دونوں کرکٹرز جلد اپنا فلمی کیریئر شروع کرنے والے ہیں۔

ہربھجن سنگھ فلم ’ڈکک لونا‘ اور عرفان پٹھان فلم 'وکرم 58' میں اہم کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔

دونوں فلمیں ہندی میں نہیں بلکہ بھارت کی علاقائی زبان تامل میں بنائی گئی ہیں جو جنوبی بھارت کی بڑی علاقائی زبانوں میں شمار ہوتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ وہ نئے کام اور نئے چیلنجز کے لیے تیار ہیں۔

ان کی فلم 'وکرم 58' کے ڈائریکٹر گموتو اور پروڈیوسر للت کمار ہیں۔ اس فلم کی عکس بندی بہت جلد شروع ہونے والی ہے جب کہ فلم دنیا کے کئی ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم میں عرفان پٹھان پولیس انسپکٹر کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم کا میوزک اے آر رحمٰن نے ترتیب دیا ہے۔

دوسری جانب ہربھجن سنگھ نے بھی اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’یہ تامل فلم میرے فلمی کیریئر کی پہلی فلم ہو گی۔ جس کے لیے پروڈکشن ٹیم کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔‘

اس فلم میں ہربھجن سنگھ کے ساتھ سنتھنم بھی کام کر رہے ہیں جب کہ اسے کارتھک یوگی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم کے جے آر اسٹوڈیو کی پروڈکشن ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG