رسائی کے لنکس

شام و عراق میں داعش کی نصب کردہ بارودی سرنگوں کا جال


کُرد اور عراقی حکام نے کہا ہے کہ عراق کے شہروں سنجار اور رمادی میں داعش کے شدت پسند گروپ نے ہزاروں کی تعداد میں بارودی سرنگیں نصب کی ہوئی ہیں۔ کوششیں کی جارہی ہیں کہ اِنھیں صاف کیا جائے تاکہ شہری اپنے گھروں کو لوٹ سکیں

داعش کے شدت پسند گروپ سے آزادی کو ایک برس سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد، شام کے قصبے، کوبانی کے مکین اب تک اُس چار ماہ کے مہلک تسلط کی سفاکی اور دشواریوں کو نہیں بھولے۔

مقامی عہدے داروں کے مطابق، جنوری 2015ء میں دولت اسلامیہ کو کوبانی سے باہر نکالا گیا، جس دوران کم از کم 100 شہری ہلاک جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوئے، جس کی وجہ بچھائی گئی بارودی سرنگیں تھی، جنھیں داعش نے پورے قصبے اور ملحقہ دیہات میں بچھایا تھا۔

دولت اسلامیہ کے دہشت گرد گروہ کی جانب سے عراق اور شام کے قصبہ جات اور شہروں میں بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں۔ نصب بارودی سرنگوں اور دھات کے پھٹنے والے آلات کے نتیجے میں افواج کے لیے علاقے میں داخل ہونا اور استحکام لانا دشوار ترین کام ہے۔

ترکی، اردن اور دیگر مقامات پر قائم خیموں میں لاکھوں مہاجرین مقیم ہیں۔ بارودی سرنگوں کے باعث اُنھیں وطن واپسی میں خطرہ درپیش ہے۔

گذشتہ مارچ میں داعش کو شام کے قدیمی شہر، پلمیرہ سے دھکیل دیا گیا، جس کے بعد روسی انجنیئروں نے داعش کے نصب کردہ تقریباً 3000 بموں کو ناکارہ بنایا۔ یہ بات روسی وزرتِ دفاع نے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی ہے۔

کُرد اور عراقی حکام نے کہا ہے کہ عراق کے شہروں سنجار اور رمادی میں داعش کے شدت پسند گروپ نے ہزاروں کی تعداد میں بارودی سرنگیں نصب کی ہوئی ہیں۔کوششیں کی جارہی ہیں کہ اِنھیں صاف کیا جائے تاکہ شہری اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔

امریکی عہدے داروں نے اِسی ہفتے بتایا ہے کہ رمادی سے بارودی سرنگیں ہٹانے اور عراقی فوج کو بارودی سرنگیں صاف ہرنے کی تربیت دینے کے لیے ایک امریکی ادارے کو کام سونپا گیا ہے۔

ایک امریکی اہل کار نے ’رائٹرز‘ خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بارودی سرنگیں ہٹانے کے کام کے لیے ناروے 50 لاکھ ڈالر کی رقم مختص کرے گا؛ جب کہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک منصوبے پر کام کر رہا ہے جس کا مقصد داعش کے زیر تسلط سابقہ علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کی ’مائن ایکشن سروس‘ کے ایک اہل کار، لی وڈیئر کے الفاظ میں ’’ہم ابھی بارودی سرنگیں ہٹانے کے ابتدائی مرحلے میں ہیں، اس لیے فی الوقت ہمارے پاس بتاتے کے لیے زیادہ معلومات موجود نہیں۔‘‘

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افغانستان اور بلقان کے جنگ زدہ علاقوں کے برعکس، یہاں پر داعش کے ہاتھوں بچھائی گئی بارودی سرنگیں مختلف نوعیت کی ہیں۔

XS
SM
MD
LG