رسائی کے لنکس

داعش کی مودی اور راجناتھ کو قتل کی دھمکی، تحقیقات کا آغاز


نئی دہلی (فائل)
نئی دہلی (فائل)

داعش کے دستخط سے جاری مبینہ پوسٹ کارڈ میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’اگر تم گائے کا گوشت کھانے نہیں دیتے، تو پھر تم سے نمٹ لیا جائے گا‘

داعش کی جانب سے مبینہ طور پر ایک سرکاری دفتر کو بھییجے گئے پوسٹ کارڈ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع منوہر پارکیر کو ملنے والی قتل کی دھمکی کی بڑے پیمانے پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، یہ مبینہ پوسٹ کارڈ گزشتہ ہفتے ریاستی سیکریٹریٹ کو موصول ہوا تھا۔ گووا پولیس کا کہنا ہے کہ اسے مقامی طور پر ہی پوسٹ کیا گیا ہے۔

دولت اسلامیہ کے دستخط سے جاری ہونے والے پوسٹ کارڈ میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی کا حوالہ دیتے ہوئے تحریر ہے کہ ’اگر تم گائے کا گوشت کھانے نہیں دیتے تو پھر تم سے نمنٹ لیا جائے گا‘۔

داعش جنوبی ایشیا میں اپنی جڑیں مضبوط کر رہی ہے۔ حالانکہ یونین وزیر راجناتھ سنگھ نے حال ہی میں کہا تھا کہ بھارت کو دولت اسلامیہ سے کوئی خطرہ نہیں جبکہ ملکی قومی انٹلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے خبردار کیا تھا کہ داعش ملک کے لئے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔

منگل کو ملنے والی ان خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال یوم جمہوریہ کی پریڈ کو حقیقی خطرہ داعش سے ہو سکتا ہے۔ توقع ہے کہ فرانسسی صدر فرانسواں اولاں 26 جنوری کو اس پریڈ میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ ترین حکام، تفتیشی ایجنسی اور 13 ریاستوں کی پولیس کے اجلاس میں سماجی میڈیا اور دیگر ذرائع سے نوجوانوں میں دولت اسلامیہ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے تدارک کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

گزشتہ برس گائے کا گوشت کھانے پر انتہا پسند ہندو گروپوں کے مبینہ حملے میں متعدد مسلمان ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG