رسائی کے لنکس

داعش کا اپنے لیڈر ابو حسن الہاشمی القریشی کی ہلاکت کا اعلان

جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ دی لیونٹ [ISIL] کی طرف سے 8 جون 2014 کو اپ لوڈ کی گئی ایک پروپیگنڈہ ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر میں مبینہ طور پر داعش کے عسکریت پسند عراق کے شہر تکریت کے قریب جمع ہوتے دکھائے گئے ہیں۔ فائل فوٹو

عسکری گروپ داعش نے بدھ کو اپنے لیڈر ابو حسن الہاشمی القریشی کی لڑائی میں ہلاکت اور ان کی جگہ سنبھالنے والے متبادل کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے ایجنسی فرانس پریس نے بتا یا ہے کہ دہشت گرد تنظیم کے ایک ترجمان نےہاشمی کی ہلاکت کی تاریخ یا حالات کی وضاحت کیے بغیر کہا کہ ہاشمی’’ ایک عراقی،اللہ کے دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں مارےگئے‘‘۔

ایک آڈیو پیغام میں بات کرتے ہوئے ترجمان نے گروپ کے نئے رہنما کی شناخت ابو الحسین الحسینی القریشی کے طور پر کی۔

ترجمان نے نئے رہنما کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن کہا کہ وہ ایک ’تجربہ کار جہادی‘ ہیں اور ترجمان نے داعش کے وفادار تمام گروہوں سے ان کے ساتھ وفاداری کا عہد کرنے کا مطالبہ کیا۔

شام کی کرد آبادی پناہ کے لیے ترکی میں داخل

ترک حکام کے مطابق کہ شام کے 1,60,000 کرد گزشتہ دو ہفتوں سے لے کر اب تک اس کی سرحد میں داخل ہو چکے ہیں۔
1/8 ترک حکام کے مطابق کہ شام کے 1,60,000 کرد گزشتہ دو ہفتوں سے لے کر اب تک اس کی سرحد میں داخل ہو چکے ہیں۔
ترکی کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ شام کے 1,60,000 کرد گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اس کی سرحد میں داخل ہو چکے ہیں۔ یہ شامی کرد ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجوؤں کی پیش قدمی کے بعد وہاں سے اپنی جان بچانے کے لیے وہاں سے نکلے۔
نقل مکانی کرنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ترک حکام بھی مشکلات کا شکار ہیں۔
2/8 نقل مکانی کرنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ترک حکام بھی مشکلات کا شکار ہیں۔
ترکی کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ شام کے 1,60,000 کرد گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اس کی سرحد میں داخل ہو چکے ہیں۔ یہ شامی کرد ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجوؤں کی پیش قدمی کے بعد وہاں سے اپنی جان بچانے کے لیے وہاں سے نکلے۔
شامی کرد پناہ کے لیے سرحد پار کر کے ترکی میں داخل ہو رہے ہیں۔
3/8 شامی کرد پناہ کے لیے سرحد پار کر کے ترکی میں داخل ہو رہے ہیں۔
ترکی کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ شام کے 1,60,000 کرد گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اس کی سرحد میں داخل ہو چکے ہیں۔ یہ شامی کرد ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجوؤں کی پیش قدمی کے بعد وہاں سے اپنی جان بچانے کے لیے وہاں سے نکلے۔
اقوامِ متحدہ نے بھی ترکی میں شامی پناہ گزین کی مدد کی اپیل کی تھی۔
4/8 اقوامِ متحدہ نے بھی ترکی میں شامی پناہ گزین کی مدد کی اپیل کی تھی۔
ترکی کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ شام کے 1,60,000 کرد گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اس کی سرحد میں داخل ہو چکے ہیں۔ یہ شامی کرد ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجوؤں کی پیش قدمی کے بعد وہاں سے اپنی جان بچانے کے لیے وہاں سے نکلے۔
عالمی ادراہ خوراک کی سربراہ ولیری آموس نے کہا ہے کہ شام میں لاکھوں لوگوں کو خوراک اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔
5/8 عالمی ادراہ خوراک کی سربراہ ولیری آموس نے کہا ہے کہ شام میں لاکھوں لوگوں کو خوراک اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔
ترکی کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ شام کے 1,60,000 کرد گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اس کی سرحد میں داخل ہو چکے ہیں۔ یہ شامی کرد ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجوؤں کی پیش قدمی کے بعد وہاں سے اپنی جان بچانے کے لیے وہاں سے نکلے۔
ترک حکام کے مطابق ان کا ملک بدترین صورتِ حال کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے کیونکہ مزید ہزاروں پناہ گزینوں کی آمد متوقع ہے۔
6/8 ترک حکام کے مطابق ان کا ملک بدترین صورتِ حال کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے کیونکہ مزید ہزاروں پناہ گزینوں کی آمد متوقع ہے۔
ترکی کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ شام کے 1,60,000 کرد گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اس کی سرحد میں داخل ہو چکے ہیں۔ یہ شامی کرد ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجوؤں کی پیش قدمی کے بعد وہاں سے اپنی جان بچانے کے لیے وہاں سے نکلے۔
اقوامِ متحدہ نے کیا ہے کہ ترکی ہر ممکن مدد کر رہا ہے لیکن پناہ گزینوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
7/8 اقوامِ متحدہ نے کیا ہے کہ ترکی ہر ممکن مدد کر رہا ہے لیکن پناہ گزینوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
ترکی کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ شام کے 1,60,000 کرد گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اس کی سرحد میں داخل ہو چکے ہیں۔ یہ شامی کرد ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجوؤں کی پیش قدمی کے بعد وہاں سے اپنی جان بچانے کے لیے وہاں سے نکلے۔
شام میں 2011ء سے جاری خانہ جنگی کے باعث پہلے ہی وہاں سے 8,50,000 پناہ گزین ترکی میں مقیم ہیں۔
8/8 شام میں 2011ء سے جاری خانہ جنگی کے باعث پہلے ہی وہاں سے 8,50,000 پناہ گزین ترکی میں مقیم ہیں۔
ترکی کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ شام کے 1,60,000 کرد گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اس کی سرحد میں داخل ہو چکے ہیں۔ یہ شامی کرد ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجوؤں کی پیش قدمی کے بعد وہاں سے اپنی جان بچانے کے لیے وہاں سے نکلے۔
Previous slide
Next slide

یاد رہے کہ داعش نے 2014میں عراق او ر شام میں انتہائی تیز رفتار عروج کے بعد جب اس نے وسیع علاقوں کو فتح کیا تھا، اپنی خود ساختہ "خلافت" کو حملوں کی ایک لہر میں ڈوبتے ہوئے دیکھا۔

2017 میں گروپ کو عراق میں اور دو سال بعد شام میں شکست کا سامنا ہوا، لیکن اس سنی مسلم انتہا پسند گروپ سے منسلک غیر فعال گروپ اب بھی دونوں ممالک میں حملے کرتے رہتے ہیں۔

کردوں کی زیرقیادت ڈیموکریٹک فورسز کی طرف سے فراہم کردہ اس تصویر میں اسلامک اسٹیٹ گروپ کے کچھ جنگجو دکھائے گئے ہیں، جنہیں کردوں کی قیادت والی سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے گرفتار کیا تھا۔
کردوں کی زیرقیادت ڈیموکریٹک فورسز کی طرف سے فراہم کردہ اس تصویر میں اسلامک اسٹیٹ گروپ کے کچھ جنگجو دکھائے گئے ہیں، جنہیں کردوں کی قیادت والی سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے گرفتار کیا تھا۔

داعش جسے اسلامک اسٹیٹ یا آئی ایس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کے سابق سربراہ ابو ابراہیم القریشی اس سال فروری میں شمالی شام کے صوبے ادلب میں امریکی حملے میں مارے گئے تھے۔

ان کے پیشرو ابوبکر البغدادی کو بھی اکتوبر 2019 میں ادلب میں ہلاک کردیا گیا تھا۔

آئی ایس پر ایک کتاب کے مصنف حسن حسن نے کہا ہے کہ ایک ’ے مثال‘ لیکن ممکنہ منظر نامہ یہ ہے کہ ہاشمی ’حادثاتی طور پر‘ کسی چھاپے یا لڑائی کے دوران مارا گیا تھا اور اس کے بارے میں معلوم نہیں تھا کہ اسے کس نے مارا ہے۔

یزیدیوں کے قتلِ عام کی تیسری برسی
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:49 0:00

امریکی فوج کی سینٹرل کمان نے اس سال اکتوبر میں کہا تھا کہ امریکی فورسز نے شمال مشرقی شام میں علی الصبح ایک چھاپے میں آئی ایس کے ایک ’سینئر‘ رکن کو ہلاک کر دیا ۔

اس بیان میں کہا گیا تھا کہ بعد میں کیے گئے فضائی حملے میں آئی ایس کے دیگر دو سینئر ارکان ہلاک ہو گئے۔امریکہ شام میں آئی ایس کے خلاف لڑنے والے فوجی اتحاد کی قیادت کر رہا ہے۔

جولائی میں پینٹاگان نے کہا تھا کہ اس نے ملک کے شمال میں ایک ڈرون حملے میں شام کے سرکردہ آئی ایس جہادی کو ہلاک کر دیا ہے۔جوامریکی سینٹرل کمانڈ کے مطا بق آئی ایس کے ’اعلیٰ پانچ‘ رہنماؤں میں سے ایک تھا۔

یہ رپورٹ خبر رساں ادارے ایجنسی فرانس پریس کی اطلاعات پر مبنی ہے۔

XS
SM
MD
LG