رسائی کے لنکس

غزہ سے اسرائیل پر ایک اور راکٹ حملہ


غزہ سے اسرائیل پر ایک اور راکٹ حملہ
غزہ سے اسرائیل پر ایک اور راکٹ حملہ

اسرائیل نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے فائر کیا گیا ایک راکٹ جمعرات کی شب جنوبی اسرائیل میں گرا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق راکٹ صحرائے نیجیو کے ایک غیر آباد علاقے میں گرا جس کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فلسطینی علاقے سے فائر کیے گئے کم از کم پانچ راکٹ اسرائیلی حدود میں گرے ہیں تاہم ان واقعات میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

اس سے قبل رواں برس اپریل میں غزہ سے فائر کیا گیا ایک راکٹ اسرائیل میں ایک اسکول بس کو لگا جس کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے علاقے پر بمباری کی جس سے 19 فلسطینی ہلاک ہوئے۔ غزہ-اسرائیل سرحد پر اس واقعہ کے بعد صورتِ حال نسبتاً پرامن رہی۔

دریں اثناء فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ غزہ کے جنوبی قصبے رفاہ میں جمعرات کی صبح ایک پراسرار دھماکے میں حماس کی مسلح شاخ کا ایک رکن ہلاک ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق مقتول ’’القصام بریگیڈ‘‘ نامی مسلح دستے کا رکن تھا۔

حماس کی سیکیورٹی فورسز واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG