رسائی کے لنکس

logo-print

اسرائیل اور غزہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ


اسرائیل اور غزہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

غزہ کے گردو نواح میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری جاری ہے اور فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

جمعہ کو رات گئے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملے میں عسکریت پسندوں سمیت بارہ افراد ہلاک ہوگئے۔

عسکریت پسند گروپ حماس نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ دو سالہ امن معاہدہ ختم کررہا ہے۔حماس غزہ میں حکومت سنبھالے ہوئے ہے اور 2008ء سے اس معاہدہ کی پاسداری کرتاآرہا تھا۔

دریں اثناء مصر کا کہنا ہے کہ اس کی سرحدکے ساتھ اسرائیل اور عسکریت پسندوں کی لڑائی کے دوران پانچ مصری سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ مصر نے اس واقعے پر اسرائیل سے باقاعدہ احتجاج کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے مصر نے سلامتی کو صورتحال کے پیش نظر یہاں اضافی فوج تعینات کی تھی۔

XS
SM
MD
LG