اسرائیل کی حکومت نے فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے خلاف جاری جنگ کے دوران ضروری اشیا کی قلت سے بچنے کے لیے پینے کے پانی اور ملبوسات سمیت متعدد درآمدات کی شرائط میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔
وزارت برائے معاشی امور نے کہا ہے کہ درآمد کنندگان ا ان اشیا کو درآمد کرتے وقت معمول کا معیارات کی شرائط والا سرٹیفکیٹ پیش کرنےسے مستثنی ہوں گے۔
اس قسم کا سرٹیفکیٹ کسٹم حکام کی جانب سے درآمد شدہ اشیا کو امپورٹرز کے حوالے کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
اسرائیل سے غیر ملکیوں کا انخلا
1/9بھارت نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کے انخلا کے لیے آپریشن 'اجے' شروع کیا ہے جس کے تحت جمعے کو 212 شہری تل ابیب سے نئی دہلی پہنچے ہیں۔
اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے مختلف ممالک نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا ہے۔ بھارت، نیپال، ارجنٹینا، برازیل، کینیڈا، جرمنی، فرانس اور ناروے سمیت کئی ممالک خصوصی پروازوں کے ذریعے اپنے شہریوں کو وطن واپس لائے ہیں۔
2/9برازیل کی حکومت چھ خصوصی پروازوں کے ذریعے اسرائیل سے شہریوں کا انخلا کر رہی ہے۔
اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے مختلف ممالک نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا ہے۔ بھارت، نیپال، ارجنٹینا، برازیل، کینیڈا، جرمنی، فرانس اور ناروے سمیت کئی ممالک خصوصی پروازوں کے ذریعے اپنے شہریوں کو وطن واپس لائے ہیں۔
3/9اسرائیل سے تھائی لینڈ کے 15 شہریوں کا انخلا ہو گیا ہے جب کہ دیگر کی واپسی کے لیے پروازیں شیڈول ہیں۔
اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے مختلف ممالک نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا ہے۔ بھارت، نیپال، ارجنٹینا، برازیل، کینیڈا، جرمنی، فرانس اور ناروے سمیت کئی ممالک خصوصی پروازوں کے ذریعے اپنے شہریوں کو وطن واپس لائے ہیں۔
4/9فرانس بھی خصوصی پروازوں کے ذریعے اپنے شہریوں کا انخلا کر رہا ہے۔
اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے مختلف ممالک نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا ہے۔ بھارت، نیپال، ارجنٹینا، برازیل، کینیڈا، جرمنی، فرانس اور ناروے سمیت کئی ممالک خصوصی پروازوں کے ذریعے اپنے شہریوں کو وطن واپس لائے ہیں۔
5/9سلوواکیا کے متعدد شہری خصوصی پرواز کے ذریعے اسرائیل سے اپنے وطن واپس پہنچے ہیں۔
اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے مختلف ممالک نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا ہے۔ بھارت، نیپال، ارجنٹینا، برازیل، کینیڈا، جرمنی، فرانس اور ناروے سمیت کئی ممالک خصوصی پروازوں کے ذریعے اپنے شہریوں کو وطن واپس لائے ہیں۔
6/9یونان کی حکومت نے اسرائیل سے لگ بھگ 180 شہریوں کا انخلا مکمل کر لیا ہے۔
اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے مختلف ممالک نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا ہے۔ بھارت، نیپال، ارجنٹینا، برازیل، کینیڈا، جرمنی، فرانس اور ناروے سمیت کئی ممالک خصوصی پروازوں کے ذریعے اپنے شہریوں کو وطن واپس لائے ہیں۔
7/9اسرائیل سے لگ بھگ 200 نیپالی شہری وطن واپس پہنچے ہیں۔
اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے مختلف ممالک نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا ہے۔ بھارت، نیپال، ارجنٹینا، برازیل، کینیڈا، جرمنی، فرانس اور ناروے سمیت کئی ممالک خصوصی پروازوں کے ذریعے اپنے شہریوں کو وطن واپس لائے ہیں۔
8/9اسرائیل سے فجی کے شہریوں کا بھی انخلا جاری ہے۔
اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے مختلف ممالک نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا ہے۔ بھارت، نیپال، ارجنٹینا، برازیل، کینیڈا، جرمنی، فرانس اور ناروے سمیت کئی ممالک خصوصی پروازوں کے ذریعے اپنے شہریوں کو وطن واپس لائے ہیں۔
9/9جرمنی کے شہری اسرائیل سے وطن واپسی پر اہلِ خانہ سے مل رہے ہیں۔
اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے مختلف ممالک نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا ہے۔ بھارت، نیپال، ارجنٹینا، برازیل، کینیڈا، جرمنی، فرانس اور ناروے سمیت کئی ممالک خصوصی پروازوں کے ذریعے اپنے شہریوں کو وطن واپس لائے ہیں۔
Previous slide
Next slide
تاہم، حکام کے مطابق، تمام امپورٹرز کے لیے لازم ہوگا کہ وہ درآمد شدہ مال کے معیارات کو برقرار رکھیں، انہیں صرف اس سلسلے میں سرٹیفیکٹ پیش نہیں کرنا ہوگا۔
جن اشیا کی درآمد کے لیے معیارات کے سرٹیفکیٹ سے مسٹثنی قرار دیا گیا ہے ان میں ملبوسات، شہریوں کے لیے حفاظتی سازوسامان، ایمرجنسی پینے کا پانی، ذخیرہ کرنے والے کنٹینرز، دوبارہ سے چارج ہونے والی بیٹریاں اور آپٹیکل سامان شامل ہیں۔
اسرائیل کی وزارت برائے معاشی امور نے کہا ہے کہ وہ اس فہرست میں مزید اشیا شامل کرسکتی ہے۔
حماس کے جنگجوؤں نے گزشتہ ہفتے سرحد پار کرکے اسرائیل کے قصبوں پر حملہ کیا تھا جس میں سینکڑوں شہری ہلاک ہوئے تھے۔ حماس نے تقریبا 150 اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنالیا تھا۔
جوابی کارروائی میں اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر مکمل ناکہ بندی نافذ کردی ہے اور کہا ہے کہ وہ حماس کے اہداف پر گولہ باری کر رہا ہے۔ اس بمباری میں سینکڑوں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں اور اقوام متحدہ کے مطابق خوراک اور دوسری ضروریات زندگی کی کمی سے غزہ کی پٹی میں ایک بڑا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔
تازہ ترین رپورٹس کے مطابق اسرائیل غزہ پر زمینی حملہ کرنے والا ہے۔
اس خبر میں شامل معلومات خبر رساں ادارے رائٹرز سے لی گئی ہیں۔
فورم