رسائی کے لنکس

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ ، غزہ کے سرحدی علاقے میں تین ہلاک


اسرائیلی فورسز کی فائرنگ ، غزہ کے سرحدی علاقے میں تین ہلاک
اسرائیلی فورسز کی فائرنگ ، غزہ کے سرحدی علاقے میں تین ہلاک

اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں تین فلسطینیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ فلسطین کے محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ تینوں افراد عام شہری تھے اور اُنھیں اسرائیل اور غزہ کے درمیان شمالی سرحد پر ہلاک کیا گیا ۔

اسرائیل نے فائرنگ کے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ مارے جانے والے لوگ سرحدی علاقے میں حفاظتی باڑکے قریب دھماکا خیز مواد نصب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

غزہ کی پٹی حماس کے زیر انتظام ہے اور جنوری 2009ء میں اسرائیل کے ساتھ تین ہفتوں تک جاری رہنے والے تصادم کے خاتمے کے بعد حماس اسرائیل پر حملوں سے بڑی حد تک اجتناب کرتا آیا ہے ۔ لیکن جنگجوؤں کے چھوٹے گروپ اسرائیل پر راکٹ اور مارٹرگولوں کے اکا دُکا حملے کرتے رہتے ہیں جس کے جواب میں اسرائیلی فورسز فوری کارروائی کرتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG