رسائی کے لنکس

غزہ پر فوجی کارروائی پر تحقیقات کرانے سے اسرائیل کا انکار


غزہ پر فوجی کارروائی پر تحقیقات کرانے سے اسرائیل کا انکار
غزہ پر فوجی کارروائی پر تحقیقات کرانے سے اسرائیل کا انکار


اسرائیلی کابینہ کے ایک وزیر نے کہاہے کہ اسرائیلی حکومت غزہ پر فوجی کارروائی کی کوئی غیر جانب دارانہ چھان بین نہیں کرائے گی جیسا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اطلاعات Yuli Edelstein نے منگل کے روز کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو بتا دیا ہے کہ اسرائیل فوجی کارروائی کے بارے میں کوئی خصوصی پینل تشکیل دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں، جس کی توثیق نومبر میں جنرل اسمبلی نے کی تھی، اسرائیل اور غزہ کے حماس حکمرانوں، دونوں سے یہ مطالبہ کیا گیاتھا کہ وہ لڑائی کے دوران اپنی فورسز کے طرز عمل کے بارے میں تحقیقات کرائیں۔

اسرائیل کے اس انکار کے نتیجے میں اسے بین الاقوامی جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

جنوبی افریقہ کے جج رچرڈ گولڈ سٹون کی زیر قیادت اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے گذشتہ سال ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں اسرائیل اور حماس پر تنازع کے دوران جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا گیاتھا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ پر اس کی تین ہفتے کی فوجی کارروائی کا مقصد حماس کے عسکریت پسندوں کو اسرائیل پر راکٹ داغنے سے روکناتھا۔ اس لڑائی میں کم ازکم 13 سو فلسطینی اور 13 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG