رسائی کے لنکس

اسرائیل: دو اسرائیلی عرب سیاسی کارکنوں پر جاسوسی کاالزام


اسرائیل: دو اسرائیلی عرب سیاسی کارکنوں پر جاسوسی کاالزام
اسرائیل: دو اسرائیلی عرب سیاسی کارکنوں پر جاسوسی کاالزام

اسرائیل نے دو معروف عرب سیاسی کارکنوں پر حزب اللہ کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

جمعرات کےر وز عامر مخول اور عمر سعید پر حزب اللہ کے ایجنٹوں کےساتھ تعلق برقرار رکھنے اور انہیں اہم معلومات فراہم کرنے کاالزام لگایا گیا۔

مخول پر، جو انسانی حقو ق کے عرب گروپوں کا ایک نیٹ ورک چلاتے ہیں، خصوصی طورپر جاسوسی کاالزام عائد کیا گیا۔ فرد جرم کے مطابق انہوں نے 2008ء میں ڈنمارک میں حزب اللہ کے ایک ایجنٹ سے ملنے کا اعتراف کیا اور یہ کہ انہوں نے شمالی اسرائیل میں شن بیت سیکیورٹی سروس کے بارے میں معلومات اکھٹی کرنے پر اپنی رضامندی ظاہر کی۔

مخول کے وکیلوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان الزامات سے انکار کیا ہے ۔ وکلا کا کہنا ہے کہ یہ اعترافی بیان اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کی جانب سے انہیں کئی گھنٹوں تک ہراساں کیے جانے کے بعد حاصل کیا گیا۔

سعید کو ، جو اسرائیلی عرب بلاد پارٹی کے ایک رکن ہیں، 24 اپریل کو مخول کی نسبت کم تر درجے کے الزامات کے تحت اس وقت گرفتار کیا گیاتھا جب وہ سرحد عبورکرکے اردن جانے کی کوشش کررہے تھے۔مخول کی گرفتاری چھ مئی کو عمل میں آئی تھی۔

XS
SM
MD
LG