رسائی کے لنکس

غزہ: اسرائیل کے حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے


اسرائیلی اہل کاروں کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے یہ فضائی کارروائی ہفتے کی صبح کی، جن میں غزہ میں حماس کے شدت پسند حکمرانوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا

اسرائیل کے فوجی حکام نے بتایا ہے کہ اُنھوں نے غزہ کی پٹی میں واقع شدت پسندوں کے چار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، جس سے قبل دہشت گردوں نے جنوبی اسرائیل پر راکیٹ داغے تھے، جن میں سے ایک کنڈرگارٹن اسکول کو لگا تھا۔

غزہ یا صدرت کےاسرائیلی قصبے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اسرائیلی اہل کاروں کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے یہ فضائی کارروائی ہفتے کی صبح کی، جن میں غزہ میں حماس کے شدت پسند حکمرانوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

گذشتہ دو برسوں کے دوران، اس طرح کے حملے اور جوابی حملے ہوتے رہے ہیں۔ غزہ سے فائر کیے جانے والے راکیٹ شاذ ہی کسی اسرائیلی عمارت کو نشانہ بنا پاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG