رسائی کے لنکس

مصر نےجاسوسی کے الزام میں قید اسرائیلی نژاد امریکی کو رہا کر دیا


مصر نےجاسوسی کے الزام میں قید اسرائیلی نژاد امریکی کو رہا کر دیا
مصر نےجاسوسی کے الزام میں قید اسرائیلی نژاد امریکی کو رہا کر دیا

رہا کیے جانے والے اسرائیلی نژاد امریکی، ایلن گراپیل کو جمعرات کے دِن طیارےکے ذریعے قاہرہ سے تل ابیب بھیجا گیا جس سے کچھ ہی دیر قبل سنائی میں طبا کی سرحدی چوکی سے 25مصریوں کو منتقل کیا گیا۔ یہ مصرکے باشندے فوجداری جرائم میں اسرائیل میں قیدتھے

مصر اور اسرائیل نے ایک اسرائیلی نژاد امریکی کے بدلے، جو جاسوسی کے الزامات پر مصر میں قید تھا، 25مصریوں کو رہا کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔

رہا کیے جانے والے اسرائیلی نژاد امریکی، ایلن گراپیل کو جمعرات کے دِن طیارے کےذریعے قاہرہ سے تل ابیب بھیجا گیا جس سے کچھ ہی دیر قبل سنائی میں طبا کی سرحدی چوکی سے 25مصریوں کو منتقل کیا گیا۔ مصر کے یہ باشندے فوجداری جرائم میں اسرائیل میں قیدتھے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے گراپیل کی رہائی کا خیرمقدم کیا ہے اور مصر اور اسرائیل کی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا کہ اُنھوں نے اُنھیں اپنے خاندان سے ملا دیا۔

گراپیل بظاہر جنوری میں مصر میں داخل ہوا۔ جون میں مصر کے حکام نے اُن پر اسرائیل کی موصاد خفیہ ادارے کا ایجنٹ ہونے کا الزام عائد کیا۔

مصر نے کہا ہے کہ گراپیل جاسوسی اور فروری میں حکومت مخالف مظاہروں میں شمولیت کی شہہ دینے والی کارروائیوں میں ملوث تھا جو صدر حسنی مبارک کے استعفے پر منتج ہوئی۔

اسرائیل نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گراپیل کے اسرائیلی یا امریکی انٹیلی جنس کے اداروں سے کوئی تعلقات نہیں تھے۔

XS
SM
MD
LG