رسائی کے لنکس

اسرائیلی پولیس نے فلسطینی حملہ آور کو ہلاک کر دیا

اسرائیلی پولیس اور سیکیورٹی اہل کار یروشلم کے پرانھے شہر میں حملہ آور کو ہلاک کرنے بعد کارروائی کررہے ہیں۔ یکم اپریل 2017
اسرائیلی پولیس اور سیکیورٹی اہل کار یروشلم کے پرانھے شہر میں حملہ آور کو ہلاک کرنے بعد کارروائی کررہے ہیں۔ یکم اپریل 2017

اس واقعے کے بعد علاقے میں تشدد پھوٹ پڑا جس دوران فلسطینیوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے سٹن گرینیڈز استعمال کیے۔

اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے ہفتے کے روز ایک فلسطینی شخص کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب اس نے تین افراد کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا تھا۔

یہ واقعہ یروشلم کے پرانے شہر میں پیش آیا۔

اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا سامری نے کہا ہے پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے شخص نے دو یہودیوں پر چاقو کے وار کیے اور فرار ہوگیا۔ پھر کچھ ہی دیر کے بعد اس نے ایک سرحدی محافظ کو چاقو گھونپ دیا۔ جس کے بعد پولیس نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ حملے کا نشانہ بننے والے دونوں یہودیوں کو معمولی زخم آئے ہیں جب کہ تیسرا شخص شدید زخمی ہوا ہے۔

اس واقعے کے بعد علاقے میں تشدد پھوٹ پڑا جس دوران فلسطینیوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے سٹن گرینیڈز استعمال کیے۔

یروشلم میں داخلے کے مرکزی دروازے دمشق گیٹ پر چند روز کے دوران رونما ہونے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے بدھ کے روز پولیس نے اس وقت ایک عورت کو گولی مار کر ہلاک کر دیاتھا جب اس نے قینچی سے ایک پولیس اہل کار پر حملہ کیا تھا۔

ستمبر 2015 کے بعد سے جب فلسطینوں نے 41 اسرائیلیوں اور دوامریکی سیاحوں کو ہلاک کر دیا تھا، فلسطینیوں اور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیلی فورسز اس عرصے کے دوران کم ازکم 241 فلسطینیوں کو ہلاک کر چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG