رسائی کے لنکس

logo-print

رام ایمینوئل پر ہوٹنگ کرنے پر دو اسرائیلی گرفتار


وہائیٹ ہاؤس چیف آف سٹاف رام ایمینوئل

اسرائیلی پولیس نے دو مظاہرین کو گرفتار کیا ہے کیونکہ انہوں نے صدر اوباما کے ایک قریبی معاون پر آوازے کسے تھے۔

وائٹ ہاؤس چیف آف سٹاف رام ایمینوئل اپنے بچے کی سن بلوغت کو پہچنے کی تقریب کےلیے اسرائیل میں ہیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ جمعرات کے روز وہ پرانے یروشلم کا دورہ کر رہے تھے جب ان دو افراد نے چِلانا شروع کیا۔

ان میں ایک نے ایمینوئل کو یہود مخالف بھی کہا۔

مسٹر ایمینوئل کے والد اسرائیل سے ہیں۔ تاہم بہت سے اسرائیلی یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے خیال میں صدر اوباما کے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے اسرائیل پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے ذمہ دار ایمینوئل ہی ہیں۔

اگرچہ ان کا یہ دورہ نجی نوعیت کا ہے تاہم بدھ کے روز انہوں نے اسرائیلی وزیرِاعظم مسٹربنیامن نتن یاہو سے بات چیت کی اور انہیں بھی آئیندہ ہفتے وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی۔

اوباما انتظامیہ اسرائیل پر زور دیتی رہی ہے کہ وہ مقبوضہ غربِ اردن اور مشرقی یروشلم میں تعمیرات روک دے کیونکہ یہ آبادکاری فلسطینیوں کے ساتھ امن قائم کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

XS
SM
MD
LG