رسائی کے لنکس

اٹلی: لاپتا مسافروں کے ملنے کی امیدیں ختم ہورہی ہیں


اٹلی: لاپتا مسافروں کے ملنے کی امیدیں ختم ہورہی ہیں
اٹلی: لاپتا مسافروں کے ملنے کی امیدیں ختم ہورہی ہیں

اٹلی کے شمال مغربی ساحلی علاقے میں حادثے کا شکار ہونے والے تفریحی بحری جہاز میں لاپتا مسافروں سے متعلق خبروں میں تاخیر سے ان کے رشتے داروں میں بے چینی پھیل رہی ہے۔

امدادی کارکنوں نے بدھ کے روز بحری جہاز کوسٹا کنکرڈیا کے اپنی جگہ سے قدرے سرکنے کے بعد لاپتا مسافروں کی تلاش کا کام معطل کردیا۔

غوطہ خور ڈوبے ہوئے حصوں میں تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کا کہناہے کہ مشکل صورت حال اور بہت کم روشنی کی بنا پر انہیں دشواریوں کا سامنا ہے۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ بحری جہاز کے حادثے میں کم ازکم 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 20 مسافر اس وقت سے ابھی تک لاپتا ہیں جب جمعے کی رات بحری جہاز پورٹ سینٹ سٹفانو میں ایک چٹان سے ٹکرا گیاتھا۔

کئی لاپتا افراد کے عزیزوں کو توقع ہے کہ وہ اپنے پیاروں کو دوبارہ دیکھ سکیں گے۔

جہاز کے مالک نے حادثے کی ذمہ داری کپتان فرانسکو شٹینو کے غلط فیصلوں کو قرار دیا ہے۔ کپتان ان دنوں اپنے گھر نظر بند ہے۔

کپتان کے وکیل نے بدھ کے روز ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ان کے مؤکل نے کسی بھی لمحے جہاز سے غائب نہیں ہوا۔ وہ اٹلی کے میڈیا میں منظر عام پر آنے والی ان رپورٹوں کی تردید کررہے تھے جن میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے بعد کپتان جہاز چھوڑ کر فرار ہوگیاتھا۔

وکیل کا کہناتھا کہ ان رپورٹوں سے ان کے مؤکل کو شدید دکھ پہنچاہے۔

XS
SM
MD
LG