رسائی کے لنکس

تیونس سے مزید 350 پناہ گزینوں کی اطالوی جزیرے پر آمد


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

اٹلی کے حکام نے کہا ہے کہ تیونس سے تقریباً 350 پناہ گزین اُس کے لیمپیڈوسا (Lampedusa) جزیرے پر پہنچے ہیں۔ یہ جزیرہ بحیرہ روم میں تیونس اور اٹلی کے درمیان واقع ہے۔

مقامی حکام نے بتایا کہ پناہ گزینوں کی آمد کا سلسلہ بدھ کو ایک بار پھر شروع ہوا، اس سے قبل تقریباً ایک ہفتے سے زائد عرصے کے دوران موسم کی خرابی کی وجہ سے یہ سلسلہ رکا ہوا تھا۔ پناہ گزینوں کو آمد کے فوراً بعد ایک استقبالیہ مرکز میں رکھا گیا اور اُنھیں متبادل انتظامات ہونے تک یہیں ٹھہرایا جائے گا۔

تیونس سے تقریباً چھ ہزار پاکستانی پہلے ہی اس جزیرے پر پہنچ چکے ہیں۔ اٹلی نے کہا ہے کہ اگر شمالی افریقی ممالک سے بھی پناہ گزین آنا شروع ہو گئے تو اس سے انسانی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

اٹلی کے وزیر داخلہ روبرٹو میرونی نے کہا ہے کہ لیبیا میں پرتشدد مظاہروں کے بعد دس لاکھ افراد ملک چھوڑ سکتے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو اٹلی کے لیے اس سے نمٹنا ممکن نہیں ہوگا۔

XS
SM
MD
LG