رسائی کے لنکس

تیونس: اتوار تک نئی حکومت کا اعلان متوقع


تیونس کے وزیر اعظم بیجی سائد اسبسی جمعہ کو نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔
تیونس کے وزیر اعظم بیجی سائد اسبسی جمعہ کو نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔

تیونس کے نئے وزیر اعظم بیجی سائد اسبسی (Beji Caid Essebsi) نے سابق انتظامیہ کو ”تخریب کاروں کا گروہ“ قرار دیتے ہوئے عوام کو یقین دلایا ہے کہ اتوار تک نئی حکومت کا اعلان کر دیا جائے گا۔

جمعہ کو دارالحکومت میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر اسبسی کا کہنا تھا کہ وہ اور اُن کے ساتھی ملک میں ایک ایسے مقبول انقلاب سے نمٹ رہے ہیں جس کا کوئی بنیادی ڈھانچا نہیں ہے۔

ایک روز قبل تیونس کے عبوری صدر فواد میبازا نے کہا تھا کہ ملک میں 24 جولائی کو انتخابات منعقد کیے جائیں گے جن میں منتخب کی جانے والی کونسل آئین کی از سر نو تشکیل کے علاوہ زین العابدین بن علی کے اقتدار کے خاتمے کے بعد اختیارات کی منتقلی کے لیے لائحہ عمل تیار کرے گی۔

ٹی وی پر براہ راست نشر کیے گئے خطاب میں صدر میبازا کا کہنا تھا کہ موجودہ آئین انقلاب کے بعد عوام کی خواہشات سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اُنھوں نے کہا کہ تیونس ایک ایسے سیاسی نظام کی جانب بڑھ رہا ہے جو ماضی کی حکومت سے بالکل مختلف ہے۔

XS
SM
MD
LG