رسائی کے لنکس

زلزلے سے روم تباہ نہیں ہو گا: اطالوی حکام


زلزلے سے روم تباہ نہیں ہو گا: اطالوی حکام
زلزلے سے روم تباہ نہیں ہو گا: اطالوی حکام

زلزلے سے روم تباہ نہیں ہو گا: اطالوی حکام
زلزلے سے روم تباہ نہیں ہو گا: اطالوی حکام

اطالوی حکام پریشانی میں مبتلا لوگوں کو یہ یقین دلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایک مشتبہ پیش گوئی کے برعکس بدھ کو زلزلے سے تاریخی شہر روم تباہ نہیں ہو گا۔

باور کیا جاتا ہے کہ زلزلہ نگاری کے ایک ماہر رافیل بنڈانڈی نے پیش گوئی کی تھی کہ 11 مئی، 2011ء کو آنے والا ایک تباہ کن زلزلہ اٹلی کے دارالحکومت کو ملیامیٹ کر دے گا۔ بنڈانڈی سنہ 1979ء میں انتقال کر گئے تھے۔

بنڈانڈی کی زلزلوں کے حوالے سے پیش گوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں، لیکن اُن کی تصنیفات کا مطالعہ کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے کبھی روم کے بارے میں پیش گوئی نہیں کی۔ اس کے باوجو روم کے کئی رہائشی اپنی دکانیں اور مکانات کو تالے لگانے کے بعد شہر چھوڑ گئے ہیں۔

اطالوی حکام نے سرکاری ویب سائٹس پر یہ پیغامات بھی شائع کیے ہیں کے زلزلوں کی پیش گوئی کرنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے اور یہ کہ روم کا شمار اُن علاقوں میں نہیں ہوتا جہاں زلزلے آنے کا خطرہ رہتا ہے۔ حکام نے شہریوں کو ٹیلی فون پر اس بارے میں مفت معلومات فراہم کرنے کے انتظامات بھی کر رکھے ہیں۔

اٹلی میں آخری تباہ کن زلزلہ 2009ء میں وسطی شہر L'Aquila میں آیا تھا جس سے تین سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ 6.3 شدت کے اس زلزلے کے جھٹکے تقریباً 120 کلومیٹر مغرب میں روم میں بھی محسوس کیے گئے تھے تاہم ان سے کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔

XS
SM
MD
LG