رسائی کے لنکس

اسپین میں بعد از زلزلہ جھٹکوں سے لوگ میں خوف و ہراس


اسپین میں بعد از زلزلہ جھٹکوں سے لوگ میں خوف و ہراس
اسپین میں بعد از زلزلہ جھٹکوں سے لوگ میں خوف و ہراس

اسپین کے جنوبی سیاحتی علاقے مرسیا میں بعد از زلزلہ جھٹکوں کے خوف سے ہزاروں افراد نے رات کھلے آسمان تلے گزاری۔

حکام نے بتایا کہ بدھ کو دو زلزلے آنے سے لورکا شہر میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ 5.1 شدت کے زلزلے کے باعث تاریخی گرجا گھروں سمیت متعدد عمارتیں منہدم بھی ہو گئیں۔

امدادی کارکنوں سڑکوں پر موجود افراد میں کمبل، خوراک اور پانی تقسیم کر رہے ہیں جب کہ اطلاعات کے مطابق بڑی تعداد میں لوگ اپنی گاڑیوں، گتے سے بنے ڈھانچوں اور پارکوں میں سوئے۔

اسپین کے وزیر اعظم نے فوجی دستوں کو امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ تاریخی شہر لورکا کی آبادی تقریباً 90 ہزار ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسپین میں زلزلے اُس ہی روز آیا جب اس کے مشرق میں واقع ملک اٹلی کے دارالحکومت روم کے رہائشی بھی زلزلے کے خوف میں مبتلا تھے کیوں کہ ماضی میں کی گئی ایک مبینہ پیش گوئی کے مطابق 11 مئی کو ایک تباہ کن زلزلے میں اس شہر کو ملیا میٹ ہو جانا تھا۔

XS
SM
MD
LG