رسائی کے لنکس

جاپان، کولمبیا کے مقابلے میں 1-2 سے کامیاب


میچ کا آغاز سنسنی خیر انداز میں ہوا۔ میچ شروع ہوئے ابھی تین ہی منٹ ہوئے تھے کہ کولمبین کھلاڑی کارلوس سانچز مورینو کو ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر کردیا۔

روس میں جاری فیفا عالمی فٹ بال کپ 2018 کے تحت منگل کو گروپ ایچ کی ٹیموں جاپان اور کولمبیا کے درمیان پہلا میچ کھیلا گیا۔ یہ میچ جاپان نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔

میچ کا آغاز سنسنی خیر انداز میں ہوا۔ میچ شروع ہوئے ابھی تین ہی منٹ ہوئے تھے کہ کولمبین کھلاڑی کارلوس سانچز مورینو کو ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر کردیا۔

سن1986 کے ورلڈ کپ کے بعد یہ کسی کھلاڑی کو دکھایا جانے والا تیز ترین ریڈ کارڈ ہے۔ 1986 میں کھیل کے 54 ویں سیکنڈ میں یوروگوائے کے جوز البرٹو بتیستا کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔

اس موقع پر سب سے اچھی بات یہ ہوئی کہ میچ کے چھٹے منٹ میں جاپان کے چنجی کاگاوا نے حریف ٹیم کے خلاف پہلا گول کرکے ٹیم کو پہلی برتری دلا دی۔

یہ برتری میچ کے 38نٹ تک ہی برقرار رہ سکی۔ 39ویں منٹ میں کولمبیا کے جوان رنینڈو کوئنٹیرو نےفری کک پر گول کرکے مخالف ٹیم کی برتری ختم کردی اور اسکور 1-1سے برابر ہوگیا۔

کھیل کے چالیسویں منٹ سے دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر زبردست حملے کیے لیکن کسی کو بھی کوئی کامیابی نہیں ملی۔

کھیل کے 70 ویں منٹ میں جاپان نے مڈفیلڈر شنجی کاگاوا کی جگہ تجربہ کار کھلاڑی کیسوکے ہونڈا کو طلب کیا جنہوں نے 73 ویں منٹ میں اسٹرائیکر یویا اوساکو کو بہترین پاس دیا جسے انہوں نے گول میں تبدیل کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کی اور یوں جاپان اپنے گروپ کا پہلا ہی میچ جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔

آج کا دوسرا میچ : سینگال نے پولینڈ کو ہرا دیا

آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں سینیگال نے پولینڈ کو ایک گول کے مقابلے میں دو گول سےمات دے کر فتح اپنے نام کرلی۔

دونوں ٹیموں کا تعلق گروپ ایچ سے ہے ۔ آج کے میچ میں سینیگال کی ٹیم شروع ہی سے پولینڈ پر حاوی رہی لیکن میچ کا پہلا گول 37ویں منٹ میں ہوا ۔

یہ گول پولینڈ کے اپنے ہی کھلاڑی تھیئگو کیونک کی غلطی کی وجہ سےہوا ۔ ان سے اپنے ہی گول میں بال چلی گئی۔

ساٹھویں منٹ میں سینیگال کے مبائے نیانگ نے دوسرا گول کرکے پولینڈ کے خلاف 2گول کی برتری حاصل کرلی۔

پولینڈکے گرزیگورزکرائچویاک نے میچ کے 86ویں منٹ میں گول کرکے حریف ٹیم کی برتری کو کم کیا تاہم وہ شکست سے نہ بچ کرسکے اور میچ ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہار گئے ۔

XS
SM
MD
LG