رسائی کے لنکس

جاپان، جنوبی کوریا اور چین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات متوقع


جاپان، جنوبی کوریا اور چین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات متوقع
جاپان، جنوبی کوریا اور چین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات متوقع

جاپانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے سربراہان کے اجلاس سے قبل تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ مارچ کے مہینے میں کیوٹو شہر میں ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جاپانی وزیر خارجہ ریجی مائیرا نے سیول کے دورے کے دوران جنوبی کوریا میں اپنے ہم منصب کِم سنگ ہوان سے وزرا کی سطح پر ہونے والی اس متوقع بات چیت پر تبادلہ خیال کیا۔

خبررساں ادارے کیوٹو کے مطابق پیر کے روز ہونے والی ملاقات میں مائیرا نے وزرا کا اجلاس 19 اور 20 مارچ کو کیوٹو میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی۔

جاپان میں تینوں ملکوں کے سربراہان کے اجلاس کی بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں تاہم اب تک اس اجلاس کی تاریخ اور مقررہ مقام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اجلاس میں جاپانی وزیر اعظم ناؤ تو کان، ان کے چینی ہم منصب ون جیا باؤ اور جنوبی کوریا کے صدر لی میونگ باک شرکت کریں گے۔

تینوں ملک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کی تخفیف پر ہونے والے چھ فریقی مذاکرات کا بھی حصہ ہیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ شمالی و جنوبی کوریا کے درمیان حالیہ کشیدگی کی وجہ سے خطے میں پیدا ہونے والی صورت حال سربراہ اجلاس کے ایجنڈے پر سر فہرست ہو گی۔

XS
SM
MD
LG