رسائی کے لنکس

جاپان برآمدی اہداف حاصل کرنے میں ناکام


جاپانی کرنسی کی مستحکم قدر اور عالمی مارکیٹ میں جاپانی اشیاء کی طلب میں کمی نے ملک کی معیشت پر دباؤ میں اضافہ کر دیا ہے ۔

سرکاری حکام کے مطابق اگرچہ اگست کے دوران بھی جاپان کی برآمدات میں اضافہ ہوا لیکن یہ مسلسل چھٹے ماہ مقررہ اہداف سے کم تھا۔

جاپان کی حکومت نے پیر کے روز کہا ہے کہ گذشتہ ماہ ملکی برآمدات میں 15.8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور ان کا حجم 63 ارب ڈالر رہا۔ اس ہی عرصے میں درآمدات میں 17.9 فیصد اضافے کے بعد ان کا کل حجم 61 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

پچھلے ماہ ریکارڈ کیا گیا 1.2 ارب ڈالر کا تجارتی فرق گذشتہ برس کے اعداد و شمار سے 38 فیصد کم تھا، اور اس مد میں یہ کمی پندرہ ماہ بعد دیکھنے میں آئی ہے۔

جاپانی کرنسی ین کی ڈالر کے مقابلے میں قدر اس وقت پندرہ سال کی بلند ترین سطح پر ہے، جس سے جاپانی برآمدکنندگان اور معیشت کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG