رسائی کے لنکس

جاپان میں میزائل شکن نظام کی تنصیب مکمل


جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے اس مہینے راکٹ لانچ کرنے کے منصوبے کے ردعمل میں میزائلوں سے بچاؤ کے زمینی نظام کی تنصیب مکمل کرلی ہے۔

گذشتہ ہفتے جاپان نے اوکی ناوا کے جنوب میں جدید ترین میزائل شکن پیٹریاٹ نظام کی تنصیب شروع کی تھی۔

جاپان نے کہا ہے کہ وہ اپنا میزائل روکنے کا نظام شمالی کوریا کے میزائل کے اپنے علاقے پر سے پرواز کی صورت میں حرکت میں لائے گا۔

شمالی کوریا کا کہناہے کہ وہ اپریل کے وسط میں کسی وقت اپنے دور مار میزائل کا تجربہ کرے گا، جس کا مقصد اپنے عظیم راہنما کم ال سنگ کی 100ویں سالگرہ پر خلاء میں اپنا موسمیاتی سیارہ پہنچانا ہے۔

امریکہ اور دوسرے مغربی ممالک کا کہناہے کہ پیانگ یانگ کی جانب کیا جانے والے دعویٰ محض بہانہ ہے ، اصل میں وہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجزبہ کرنا چاہتا ہے ۔ جب کہ اس قسم کے تجربات پر اقوام متحدہ نے پاپندی لگارکھی ہے۔

XS
SM
MD
LG