رسائی کے لنکس

میزائل شکن نظام پر مذاکرات میں تعطل


روس کے وزیر دفاع نے کہاہے کہ یورپ میں نیٹو کے میزائل شکن نظام کی تنصیب پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات تعطل میں پڑ گئے ہیں۔

اناطولی سردیوکوف نے جمعرات کو کہاہے کہ روس، نیٹو اور امریکہ کسی ایسے حل تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوسکے جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔

روسی وزیر دفاع نے یہ بیان ماسکو میں امریکی اور روسی عہدے داروں کے درمیان میزائل حملوں سے بچاؤ کے نظام کے موضوع پر مذاکرات سے قبل دیا۔

ماسکو امریکہ کے اس دعوے کو پہلے ہی مسترد کرچکاہے کہ اس کا منصوبہ یورپ کو ایران کے ممکنہ خطرے سے بچانا ہے۔

XS
SM
MD
LG