رسائی کے لنکس

جاپان میں ایوان زیریں تحلیل کر دیا گیا


وزیراعظم یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر ان کی جماعت پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل نہیں کر پاتی تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایب نے پارلیمان کے ایوان زیریں کو تحلیل کر دیا ہے جس کا مقصد متوقع طور پر 14 دسمبر کو ہونے والے انتخابات کی تیاری بتایا جاتا ہے۔

ایسے میں جب مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں غیر متوقع طور پر ملکی معیشت میں کساد بازاری دیکھی جارہی ہے جمعہ کو ایوان زیریں کے تحلیل کو شنزو حکومت کی حمایت مضبوط کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

خراب اقتصادی صورتحال کی وجہ سے شنزو کو محصولات میں 10 فیصد اضافے جیسا غیر مقبول فیصلہ آئندہ سال اکتوبر تک موخر کرنا پڑا۔

وزیراعظم یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر ان کی جماعت پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل نہیں کر پاتی تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔

لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اپنی اتحادی جماعت کومیٹو پارٹی کے ساتھ یہ اکثریت برقرار رکھنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG