رسائی کے لنکس

دنیا کے طویل العمر شخص کی 114ویں سالگرہ


جرویومون کمیورا
جرویومون کمیورا

جاپان سے تعلق رکھنے والے بظاہر دنیا کے طویل العمر شخص نے منگل کو اپنی 114ویں سالگرہ روایتی ناشتہ مچھلی ، چاول اور لال لوبیاکھاکر منائی۔

کیوٹو کے قریب اپنے آبائی علاقے میں جرویومون کمیورا نے مقامی حکام کو بتایا کہ وہ دنیا کے طویل العمر شخص ہونے کا اعزاز حاصل کرکے بہت فخر محسوس کررہے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز امریکہ کے ایک سابق ریلوے ملازم کے پاس تھا جو رواں ماہ کے اوائل میں انتقال کرگئے تھے۔

محکمہ ڈاک کے سابق اہلکار کمیورا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی طویل العمری کی وجوہات سے متعلق تو کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن انھوں نے کہا کہ ہمیشہ محتاط انداز میں خوراک کھائی ہے۔” جب بھی میرا معدہ 80فیصد بھر جاتا میں کھانا چھوڑ دیتا ہوں۔“

کمیورا 1897ء میں پیدا ہوئے اور اب وہ اپنی 82سالہ بہو کے ساتھ رہتے ہیں۔ ان کی بیوی کا انتقال ہوچکا ہے ۔ کمیورا کے سات بچے بچے ہیں اور ان کا موجودہ خاندان چار نسلوں پر محیط 50افراد پر مشتمل ہے۔ جس میں ان کے پڑپوتوں کے 11بچے بھی شامل ہیں۔

لاس اینجلس امریکہ کے ایک جیورونٹولوجی ریسرچ گروپ(Georontology Research Group)کے مطابق کمیورا دنیا کے طویل العمر مرد ہیں لیکن ان سے بھی زیادہ عمر کی پانچ خواتین ابھی زندہ ہیں جن میں سے دو جاپان میں رہتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG