رسائی کے لنکس

دنیا بھر میں ضعیف العمر افراد کی تعداد میں اضافہ


دنیا بھر میں ضعیف العمر افراد کی تعداد میں اضافہ
دنیا بھر میں ضعیف العمر افراد کی تعداد میں اضافہ

امریکی محکمہِ مردم شماری کے ایک جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر کے ملکوں کی آبادیوں میں ضعیف العمر افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جائزہ رپورٹ کے مطابق اس وقت صرف چار ممالک ایسے ہیں جہاں آبادی میں ضعیف افراد کی شرح 20 فیصد یا اس سے زائدہے۔ یہ ممالک جرمنی، اٹلی، جاپان اور موناکو ہیں۔

لیکن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2050 تک ضعیف العمرافرادکی معنی خیز شرح رکھنے والے ممالک کی تعداد 100 کے قریب پہنچ جائے گی۔

جمع کیے گئے عداد و شمار سے معلوم ہوا ہے اس وقت دنیا بھر میں 65 برس یا اس سے زائدعمر کے افراد کی تعدادتقریبا ً نصف ارب ہے ۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ حالیہ صدی کے اواخر تک یہ تعداد تین گناہ بڑھ کر 1.5 ارب ہو جائے گی جو کہ چین کی موجودہ آبادی سے زیادہ ہے۔

جائزہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2008 ء تک امریکہ میں 65 برس سے زائدعمر کے افراد کی تعدادکل آبادی کا 13 فیصدتھی جو 2050 ء تک 20 فیصدہو سکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG