رسائی کے لنکس

جاپانی وزیرِ اعظم کی اہلیہ کی متنازع یادگار پر حاضری


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شنزو کی اہلیہ ایکی کے پاس کوئی سیاسی عہدہ نہیں مگر ان کی حاضری کو علامتی سمجھا جا سکتا ہے۔

جاپان کی خاتونِ اول نے ملک کے لیے جان دینے والوں، جن میں جنگی جرائم کے مرتکب افراد بھی شامل ہیں، کی تکریم کے لیے بنائی گئی یاسوکونی یادگار پر حاضر دی۔ اس اقدام سے جاپان کے ہمسایہ ممالک میں غم و غصہ پیدا ہو سکتا ہے جو دوسری جنگِ عظیم میں جاپان کی جارحیت کا نشانہ بنے۔

وزیرِ اعظم شنزو کی اہلیہ ایکی کے پاس کوئی سیاسی عہدہ نہیں مگر ان کی حاضری کو علامتی سمجھا جا سکتا ہے۔

ماضی میں یاسوکونی یادگار پر جاپانی سیاستدانوں کی حاضری سے جاپان کے ہمسایہ ممالک، جن میں چین اور کوریا شامل ہیں، میں غم و غصہ پیدا ہوا تھا۔

ایکی ایبے نے جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر یاسوکونی کے سامنے کھچوائی گئی تصویریں لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ یاسوکونی میں نمائش کے لیے رکھے گئے اپنے اہل خانہ کو لکھے گئے فوجیوں کے خطوط اور وصیتیں پڑھ کر ان کا دل بہت دکھا۔

XS
SM
MD
LG