رسائی کے لنکس

logo-print

جاپان میں طوفان سے ہلاکتوں میں اضافہ


جاپان میں طوفان سے ہلاکتوں میں اضافہ

جاپان میں حکام نے اتوار کو کہا ہے کہ ’ٹالس‘ نامی طوفان کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 13 ہو گئی ہے جب کہ تقریباً 43 افراد لاپتا ہیں۔

ٹالس ہفتہ کو جزیرہ شیکوکُو سے ٹکرایا تھا جس کے بعد یہ شمال میں جزیرہ ہونشو کی جانب بڑھ گیا۔

محکمہء موسمیات کا کہنا ہے کہ اب یہ طوفان بحیرہ جاپان کی طرف بڑھ رہا ہے۔

محکمہء موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ طوفان کی سست رفتار کے باعث جزائر میں آندھی چلنے کے علاوہ موسلادھار بارشوں کا بھی امکان ہے جس کی وجہ سے سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آ سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG