رسائی کے لنکس

جوہری امور پر مذاکرات کے لیے جاپانی وزیرخارجہ کا دورہ سیول


جوہری امور پر مذاکرات کے لیے جاپانی وزیرخارجہ کا دورہ سیول
جوہری امور پر مذاکرات کے لیے جاپانی وزیرخارجہ کا دورہ سیول

جاپان کے وزیر خارجہ کوئی چیرو گمبا اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب سے ملاقات کے لیے سیول کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ جوہری معاملات اور اپنے وزیراعظم یوشی ہیکو نوڈا کے ممکنہ دورہ جنوبی کوریا پر بات چیت کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گمبا اور کم سنگ وان شمالی کوریا کے ساتھ بڑھتی ہوئی سفارتی کوششوں کے تناظر میں جوہری مذکرات کی ممکنہ بحالی کی پالیسی پر بات چیت کریں گے۔ اس سے قبل ان مذاکرات کے لیے جنوبی کوریا کے نو منتخب اعلیٰ سفارتکار لم سنگ نام جمعرات کو علی الصباح امریکہ کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

توقع کی جارہی تھی کہ دونوں وزرائے خارجہ گزشتہ ماہ جاپان کی وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالنے والے مسٹر نوڈا کے دورہ سیول پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دو روزہ دورہ 18 اکتوبر سے متوقع ہے۔

دونوں ممالک کے مابین دیگر معاملات میں جنوبی کوریا کی طرف سے جنگ عظیم دوئم میں جاپانی فوجیوں کو جنسی خدمات پیش کرنے پر مجبور کی جانے والی عورتوں کے لیے زرتلافی کی درخواست بھی شامل ہے۔

جنوبی کوریا کی حکومت کو عدالتوں کی طرف سے اس معاملے کو اٹھانے حکم دیا گیا تھا لیکن جاپان کا اصرار ہے کہ 1965ء میں دی گئی امداد اور قرضوں کے پیکج میں یہ معاملہ بھی ہوچکا ہے۔

گمبا کے دورہ سیول کے دوران صدر لی میانگ بک سے ملاقات بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG