رسائی کے لنکس

کراچی والوں کے لئے جاپانی فلموں کا میلہ


فیسٹیول کراچی میں واقع ’جاپان انفارمیشن اینڈ کلچرل سینٹر‘ میں منعقد ہوگا۔ اس فیسٹیول میں جاپان کی منتخب فلموں کو پاکستانی فلم بینوں کے لئے پیش کیا جائے گا

کراچی میں ان دنوں ثقافتی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ یہاں تک کہ ’جاپانی فلم فیسٹیول‘ کو بھی انہی رونقوں کی ایک کڑی کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔

فیسٹیول جمعہ 11ستمبر کو شروع ہو کر اگلے دن یعنی ہفتہ 12ستمبر کو ختم ہوگا۔

فیسٹیول کراچی میں واقع ’جاپان انفارمیشن اینڈ کلچرل سینٹر‘ میں منعقد ہوگا۔ اس فیسٹیول میں جاپان کی منتخب فلموں کو پاکستانی فلم بینوں کے لئے پیش کیا جائے گا۔

کلچرل سینٹر کی ایک عہدیدار، نور سعدیہ نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد پاکستانی عوام کو جاپانی تہذیب و ثقافت، رسوم و رواج اور رہن سہن سے متعلق آگاہ کرانا ہے۔

فیسٹیول میں دکھائی جانے والی فلمیں بے شک جاپانی زبان میں ہوں گی۔ لیکن، ان کا سب ٹائٹل انگریزی میں ہوگا۔

دی ٹیل آف بمبو کٹر
جاپانی لوک کہانی پر بنائی گئی ’دی ٹیل آف بمبو کٹر‘ کا تانا بانا ایک لکڑ ہارے اور اس کی خوبصورت بیٹی کے گرد گھومتی ہے جو گاوٴں سے شہر آتی ہے۔ لیکن، بری صحبت میں پڑ کر معززین شہر کو بے وقوف بنانے میں ماہر ہوجاتی ہے۔ لیکن، آخرکار اسے اپنے کئے کی سزا بھگتنی ہی پڑتی ہے۔

دی ٹیل آف دا پرنسس کاگیویا
’دی ٹیل آف دا پرنسس کاگیویا‘ میں قدیم اور جدید طرز کو بہت خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

دی یلو ہینڈکرچیف
دی یلو ہینڈکرچیف1977میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ کامیڈی فلم تین اجنبیوں کی کہانی ہے جو اپنی زندگیوں میں مختلف تجربات سے گزرتے ہیں۔ کسی کی گرل فرینڈ ساتھ چھوڑ جاتی ہے تو کوئی تازہ تازہ جیل سے رہائی پا کر نکلتا ہے۔ تینوں اجنبی دوست جب ایک جگہ جمع ہوتے ہیں تو واقعات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG