رسائی کے لنکس

سعودی عرب میں سجی ہولی جیسی منفرد 'رنگوں کی دوڑ'

'کلر رن' میں بڑی تعداد میں نوجوان شریک تھے
'کلر رن' میں بڑی تعداد میں نوجوان شریک تھے

سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے ہولی کے رنگوں جیسی اپنی نوعیت کی ایک منفرد دوڑ ’کلر رن‘ منعقد ہوئی۔ جسے انتظامیہ نے 'کائنات کی سب سے خوش کن ریس' قرار دیا۔

'کلر رن' یعنی رنگوں کی دوڑ میں 10 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

ریس کا انعقاد سعودی عرب کے شہر جدہ کے مختلف ساحلوں پر کیا گیا۔ مجموعی طور پر سعودی عرب میں اب تک تین کلر رن ہو چکے ہیں۔ ان کا آغاز مارچ میں ہوا تھا۔

ریس کے شرکا نے سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی جن پر سبز، پیلے، نارنجی اور گلابی رنگ کے شیڈ بھی نظر آ رہے تھے۔

شرکا میں دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی تاہم ان میں فلپائن کے شہری سب سے زیادہ تھے۔ سعودی عرب میں بڑی تعداد میں فلپائن کے شہری مقیم ہیں۔

سعودی عرب میں رنگوں کی بہار

کئی افراد کی جانب سے کلر رن کو 'کائنات کی سب سے خوش کن ریس' قرار دیا گیا. ریس کے شرکا نے ایک دوسرے پر رنگ پھینکے اور خوشی کا اظہار کیا۔

1/11 کئی افراد کی جانب سے کلر رن کو 'کائنات کی سب سے خوش کن ریس' قرار دیا گیا. ریس کے شرکا نے ایک دوسرے پر رنگ پھینکے اور خوشی کا اظہار کیا۔

کلر رن میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

2/11 کلر رن میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

شرکا نے کلر رن کے دوران مختلف رنگ ایک دوسرے پر پھینکے جن میں لال رنگ واضح تھا۔ منتظمین کے مطابق کلر رن میں 10 ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔

3/11 شرکا نے کلر رن کے دوران مختلف رنگ ایک دوسرے پر پھینکے جن میں لال رنگ واضح تھا۔ منتظمین کے مطابق کلر رن میں 10 ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔

ریس سعودی عرب کے شہر جدہ کے مختلف ساحلوں پر منقعد ہوئی۔ مجموعی طور پر سعودی عرب میں اب تک تین کلر رن کا انعقاد ہو چکا  ہے۔۔
4/11 ریس سعودی عرب کے شہر جدہ کے مختلف ساحلوں پر منقعد ہوئی۔ مجموعی طور پر سعودی عرب میں اب تک تین کلر رن کا انعقاد ہو چکا  ہے۔۔
ریس کے شرکا نے سفید رنگ کی ٹی شرٹس پہنی ہوئی تھیں جن پر سبز، پیلے ، نارنجی اور گلابی رنگ لگے ہوئے تھے۔

5/11 ریس کے شرکا نے سفید رنگ کی ٹی شرٹس پہنی ہوئی تھیں جن پر سبز، پیلے ، نارنجی اور گلابی رنگ لگے ہوئے تھے۔

کلر رن میں ہر عمر کے افراد نے شرکت کی جن میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شامل تھے۔

6/11 کلر رن میں ہر عمر کے افراد نے شرکت کی جن میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شامل تھے۔

اس ایونٹ کے دوران سب ہی افراد نے رنگوں سے کھیلنے کا بھر پور مزہ لیا۔
7/11 اس ایونٹ کے دوران سب ہی افراد نے رنگوں سے کھیلنے کا بھر پور مزہ لیا۔
رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر کلر رن کے تحت ہونے والے دو ایونٹس میں 40 ہزار افراد نے شرکت کی۔
8/11 رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر کلر رن کے تحت ہونے والے دو ایونٹس میں 40 ہزار افراد نے شرکت کی۔
لوگوں کی بڑی تعداد نے نہ صرف ریس میں حصہ لیا بلکہ رنگوں سے ایک دوسرے کو نہلایا۔

9/11 لوگوں کی بڑی تعداد نے نہ صرف ریس میں حصہ لیا بلکہ رنگوں سے ایک دوسرے کو نہلایا۔

کلر رن میں لوگوں نے پچکاریوں اور کلر گنز کا بھی کھل کر استعمال کیا۔ مختلف قسم کے کلر پاوڈرز بھی استعمال کیے گئے۔
10/11 کلر رن میں لوگوں نے پچکاریوں اور کلر گنز کا بھی کھل کر استعمال کیا۔ مختلف قسم کے کلر پاوڈرز بھی استعمال کیے گئے۔
کلر رن کے اختتام پر موسیقی، رقص، فوٹو گرافی اور دیگر تفریحی پروگرامات کا بھی انعقاد ہوا۔

11/11 کلر رن کے اختتام پر موسیقی، رقص، فوٹو گرافی اور دیگر تفریحی پروگرامات کا بھی انعقاد ہوا۔

Previous slide
Next slide

منتظمین کے مطابق اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو ان کے اپنے وطن کی یاد تازہ کرانا تھا۔

سعودی عرب میں مقیم فلپائن کے ایک شہری رائے بوکیڈ نے بتایا کہ ان کے ملک میں ہر سال اس ایونٹ کا انعقاد ہوتا ہے لیکن جدہ میں اس کا انعقاد غیر معمولی اور حیران کن ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے ہم لوگ اپنے ہی ملک میں ہوں۔

منتظمین کا دعویٰ تھا کہ مجموعی طور پر کلر رن کے تحت ہونے والے دو ایونٹس میں 40 ہزار افراد نے شرکت کی۔

لوگوں کی بڑی تعداد نے نہ صرف کلر رنز میں بہت ذوق و شوق سے شرکت کی بلکہ وہ جوگنگ اور چہل قدمی کرتے بھی نظر آئے۔

کلر رن کے موقع پر موسیقی، رقص، فوٹو گرافی اور دیگر تفریحی پروگرامات کا بھی انعقاد ہوا جب کہ شرکا نے مختلف کھیلوں میں حصہ بھی لیا۔ ایک دوسرے پر رنگ برسائے اور خوب لطف اندوز ہوئے۔

کلر رن میں صرف نوجوانوں کی ہی بڑی تعداد شامل نہیں تھی بلکہ مختلف افراد اہل خانہ کے ہمراہ شریک تھے۔

جدہ سے پہلے الخبر اور ریاض میں بھی ایسے کلر رن ہو چکے ہیں۔ یہ کلر رنز سعودی عرب کے سب سے بڑے اور کامیاب تفریحی ایونٹس میں سے ایک بن چکے ہیں۔

سعودی عرب کے چیف آف کمیونیکیشن آفیسر احمد المہدی نے کہا کہ الخبر، ریاض اور جدہ میں کلر رنز کی کامیابی قابل ذکر ہے۔ ہم ویژن 2030 کے تحت مزید دلچسپ اور جامع ایونٹس کو سعودی عرب میں منعقد کرانے کے خواہش مند ہیں۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG