رسائی کے لنکس

logo-print

جینفر لارنس ’دی ہنگر گیمز ۔۔‘کے ساتھ نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب


جینفر لارنس پچھلے کچھ دنوں سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جس کی وجہ کچھ زیادہ خوشگوار نہیں۔ جینفر لارنس ہالی وڈ کی ان سلیبریٹیز میں شامل ہیں جن کی متنازعہ تصویریں منظر عام پرآنے کے بعد ہلچل مچ گئی

ہالی وڈ کی بلاک بسٹرفلم ’دی ہنگر گیمز ۔۔کیچنگ فائر‘ جینفرلارنس کے لئے بہت لکی ثابت ہوئی۔ شہرت اور دولت کی برسات تو ہوئی، ساتھ ہی ساتھ ایوارڈز اور نئے نئے ریکارڈ بھی جینفر کے نام ہوگئے۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق جینفر لارنس نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ایکشن فلم کی ہیروئن بن کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

جینفر نے کیٹنس ایورڈین کا رول ایسی خوبصورتی سے نبھایا جس کو دیکھنے فلمی شائقین کھینچے چلے آئے۔

’ہنگر گیمز‘ نے جو ایک اور نیا ریکارڈ قائم کیا وہ ہے سب سے زیادہ بزنس کرنے کا ریکارڈ۔

سال 2013 میں ریلیز ہونے والی ہنگر گیمز نے امریکی باکس آفس پر 420 ملین ڈالرز، جبکہ دنیا بھر میں 854 ملین ڈالرز کمائے۔ ہنگر گیمز کی پچھلی دو فلموں نے مجموعی طور پر دنیا بھر میں 1.5بلین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔

سیریز کی نئی فلم نومبر میں
اب ہنگر گیمز سیریز کی نئی فلم ’دی ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ 1‘ امریکہ اور یوکے میں 21 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

جینفر لارنس کی متنازع تصویر
جینفر لارنس پچھلے کچھ دنوں سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جس کی وجہ کچھ زیادہ خوشگوار نہیں۔ جینفر لارنس ہالی وڈ کی ان سلیبریٹیز میں شامل ہیں جن کی متنازعہ تصویریں منظر عام پر آنے کے بعد ہلچل مچ گئی۔

ان تمام سیلبریٹیز کے اکاوٴنٹ ہیک کرنے کے بعد متنازعہ تصاویر آن لائن پوسٹ کی گئی تھیں، جس کی نہ صرف ہالی وڈ بلکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی جانی مانی ہستیوں نے مذمت کی۔

XS
SM
MD
LG