رسائی کے لنکس

امریکہ: یہودی مارکیٹ میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

جرسی سٹی کے میئر، ریاست کے اٹارنی جنرل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں سے کسی نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ حملہ آوروں کا نشانہ یہودی تھے۔
جرسی سٹی کے میئر، ریاست کے اٹارنی جنرل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں سے کسی نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ حملہ آوروں کا نشانہ یہودی تھے۔

امریکہ کے شہر جرسی میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شہر کے میئر نے بدھ کو بتایا کہ حملے کا ہدف یہودی مارکیٹ تھی۔

جرسی کے میئر اسٹیون فولوپ نے کہا ہے کہ نگرانی کے کیمروں کی ریکارڈنگ سے حملہ آوروں کو شہر کی گلیوں میں کم رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ کوشر گروسری اسٹور کے باہر رکے اور گاڑی سے باہر آکر فائرنگ کی۔

حملے کا آغاز ایک قبرستان کے قریب ہوا جہاں 40 سالہ پولیس اہلکار جوزف سیلز گولیوں کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔ وہ اس دستے کے رکن تھے جو شہر کو ناجائز اسلحے سے پاک کرنے کی مہم میں مصروف ہے۔

پولیس سربراہ مائیکل کیلی نے بغیر وضاحت کے بتایا کہ جوزف سیلز 'برے افراد' کو روک رہے تھے۔

حملہ آور چوری کی ایک گاڑی میں سوار ہوکر ایک میل دور کوشر مارکیٹ آئے، جہاں ان کی پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی۔ جدید اسلحے کے استعمال اور فائرنگ کی آواز نے اس شہر کی گلیوں کو میدان جنگ بنا دیا۔

فائرنگ تھمنے کے بعد پولیس نے گروسری اسٹور سے پانچ لاشیں برآمد کیں جن میں سے دو حملہ آوروں کی تھیں۔ تین دیگر افراد یا تو اس وقت وہاں موجود تھے یا گزر رہے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق انہیں یقین ہے کہ وہ لوگ حملہ آوروں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔

جرسی سٹی کے میئر، ریاست کے اٹارنی جنرل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں سے کسی نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ حملہ آوروں کا نشانہ یہودی تھے۔

XS
SM
MD
LG