رسائی کے لنکس

ریٹ کلف نے نیشنل انٹیلی جنس کے سربراہ کے طور پر نامزدگی سے معذرت کر لی


فائل
فائل

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نے درکار کوائف اور تجربے پر اٹھنے والے سوالات کے پیش نظر عہدے کے لیے اپنا نام واپس لے لیا۔

کانگریس کے رکن جان ریٹ کلف، جنہیں نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے طور پر نامزد کیا گیا تھا کے حوالے سے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جان ریٹ کلف نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کانگریس کے رکن رہیں گے جہاں انہوں نے ٹیکساس کے عوام اور ہمارے ملک کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وہ ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کے لیے جلد ہی کسی اور کو نامزد کریں گے۔

جمعے کے روز وائٹ ہاؤس میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اس فیصلے کا ذمہ دار ذرائع ابلاغ میں ہونے والی بحث کو قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ نے ریٹ کلف کے ساتھ ناانصافی کی جبکہ نامزدگی کی توثیق کا عمل طویل تر ہوتا۔

واضح رہے کہ ریٹ کلف کا یہ اعلان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب صرف پانچ روز قبل ہی صدر نے انہیں ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نامزد کیا تھا۔

ریٹ کلف ٹرمپ کے حامی جب کہ ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے جونیئر ترین رکن ہیں۔

XS
SM
MD
LG