رسائی کے لنکس

جوجو ریبٹ، ہٹلر کے ننھے دوست کی کہانی


Jojo Rabbit
Jojo Rabbit

دوسری جنگ عظیم کے دوران نازی جرمنی میں جنگی جنون عروج پر ہے اور ایک دس سالہ لڑکا جوجو اپنے باپ کی طرح فوج میں شامل ہو کر اگلے محاذ پر لڑنا چاہتا ہے۔ وہ اسکول کے بچوں کے فوجی تربیتی کیمپ میں شامل ہے۔ اس کی عمر کم ہے لیکن اس کا خیالی دوست اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اس خیالی دوست کا نام ایڈولف ہٹلر ہے۔

جوجو کا خیالی دوست ہر اچھے برے وقت میں اس کے ساتھ رہتا ہے۔ لیکن، کسی کو نظر نہیں آتا۔ حقیقی ہٹلر کے برعکس وہ مزاحیہ کردار ہے اور احمقانہ حرکتیں کرتا ہے۔ جوجو اکثر اس سے مشورے کرتا ہے۔

جوجو کی ماں جنگ سے نفرت کرتی ہے۔ لیکن وہ اپنے بچے کا دل نہیں توڑنا چاہتی۔ وہ ہٹلر کے خلاف مہم چلانے والوں میں شامل ہے۔ اس نے گھر میں ایک یہودی لڑکی کو بھی چھپایا ہوا ہے۔ آخر جوجو کو معلوم ہوجاتا ہے کہ اس کے گھر میں ایک دشمن موجود ہے۔

یہ کہانی ہے فلم جوجو ریبٹ کی، جو نیوزی لینڈ کے مصنفہ کرسٹین لیوننز کے مقبول ناول کیجنگ اسکائی پر مبنی ہے، جس میں کچھ سسپنس ہے، کچھ کامیڈی ہے اور جنگ ہے، اس لیے ٹریجڈی بھی ہے۔ فلم کے آخر میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہوتا۔ لیکن ایک خوشگوار احساس ضرور ملتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ جوکر، 1917، آئرش مین اور ونس اپون اے ٹائم ان ہولی ووڈ جیسی فلموں کے ساتھ جوجو ریبٹ کو بھی آسکر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG