رسائی کے لنکس

logo-print

اردن کے عوام کا وزیر اعظم رفاعی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ


اردن کے عوام کا وزیر اعظم رفاعی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اردن میں ہزاروں شہریوں نے حکومت کی سطح پر تبدیلی اور وزیر اعظم سمیر الرفاعی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے دارالحکومت عمان سمیت ملک کے کئی دیگر شہروں میں جمعہ کو احتجاجی جلوس نکالے ہیں۔

حزب اختلاف کے حامیوں نے گذشتہ ہفتے سے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جو تیونس میں ہونے والے حالیہ احتجاج کی طرز پر کیے جا رہے ہیں۔

اردن کے عوام نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے پر تنقید کے ساتھ ساتھ حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ بدعنوانی پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے۔

وزیر اعظم رفاعی نے رواں ماہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے علاوہ ریٹائرڈ ملازمین کی وضیفوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا تاہم اس اقدام کے باوجود احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG