رسائی کے لنکس

تیونس کےصدرفرار ہو کر جدہ پہنچ گئے


تیونس کےصدرفرار ہو کر جدہ پہنچ گئے
تیونس کےصدرفرار ہو کر جدہ پہنچ گئے

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق فرار ہونے سے قبل زین العابدین نے حکومت معطل کر کےملک میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

تیونس میں سیاسی انتشار کے بعدصدر زین العابدین بن علی بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں اور وزیراعظم محمد گھناؤچی نے کہا کہ انہوں نے نگران صدر کی حیثیت سےذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق فرار ہونے سے قبل زین العابدین نے حکومت معطل کر کےملک میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔ گزشتہ چند ہفتوں سے تیونس میں بیروزگاری اور کر پشن کے خلاف مظا ہرے جاری تھے جن میں صدر زین العابدین سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

اطلاعات کے مطابق زین العابدین جمعے کی شام کو ایک طیارے کے ذریعے ملک سے فرار ہوئے ۔ بعد میں سعودی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق ان کا طیارہ سوعدی عرب کے شہر جدہ کے ائر پورٹ پر اتر گیا ۔ اس سے قبل فوج نے تیونس شہرکے ہوائی اڈےکو بند کر کے گھیرے میں لے لیا تھا۔

جمعے کے روز ہزاروں افراد نے دارالحکومت تیونس میں مظاہرہ کیا جسے منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس استعمال کی اور لاٹھی چارج کیا۔ احتجاجی مظا ہروں میں اب تک درجنوں افراد کے ہلاک ہو نے کی اطلاعات ہیں ۔شہر کے ایک ہسپتال کے اہلکاروں کےمطابق صرف جمعرات کو مظاہروں میں تیرہ افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔

زین العابدین بن علی 1987 سے ملک میں اقتدار میں تھے۔کچھ اطلاعات میں کہا جارہا ہے کہ وہ مالٹا چلے گئے ہیں مگر مالٹا کے وزیر خارجہ نے ان اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے۔ فرانس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ انہیں زین العابدین کی جانب سے سیاسی پناہ کے لئے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ۔ تاہم حکام نے بیان میں کہا کہ وہ پناہ کی کسی بھی درخواست پر غور سے پہلے تیونس کی نئی حکومت سے مشورہ کریں گے۔

XS
SM
MD
LG