رسائی کے لنکس

8 ماہ کے دوران 52 صحافی ہلاک


میڈیا پر نظر رکھنے والی ایک بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ سن 2010کے پہلے آٹھ مہینوں میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران دنیا بھر میں 52صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔

میڈیا پر نظر رکھنے والی ایک بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ سن 2010کے پہلے آٹھ مہینوں میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران دنیا بھر میں 52صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔

آسٹریا کے دارالحکومت میں اتوار کو ایک عالمی میڈیا کانفرنس کے آغاز کے موقع پر انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ نے ہلاک ہونے والے صحافیوں کے تازہ اعداد وشمار کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں سے 10 کا تعلق میکسیکو، نو کا ہنڈوراس اور چھ کا پاکستان سے تھا۔

اپنے ابتدائئ خطاب میں انسٹی ٹیوٹ کے عبوری ڈائریکٹر ایلسن بیتھل مکینزی نے کہا کہ صحافی انتہا پسندوں، جنگی حالات، سرکاری اداروں، منشیات کے تاجروں ، کرپٹ سیاستدانوں اور سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔ اس فہرست میں ایسے صحافی ہیں جو فرائض کی ادائیگی کے دوران ہلاک ہوئے اور بہت سے ایسے ہیں جو اپنے پیشے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تنظیم کے مطابق ان میں سے 18ہلاکتیں ایشیا میں جبکہ آٹھ افریقہ میں ہوئیں ۔ مشرق وسطیٰ میں ہونے ہلاکتیں عراق میں ہوئیں۔ اس کے علاوہ ایک اور صحافی اسرائیل اور لبنان کی افواج کے درمیان جھڑپوں کو کور کرتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

صحافیوں کی تنظیم نے یورپ میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کے نام بھی اس فہرست میں شامل کئے ہیں۔ ان میں ایک یونانی ریڈیو کے ڈائریکٹر ہیں جنہیں ایتھنز میں ان کے گھر کے باہر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اسی طرح روس کے جنوبی علاقے داغستان میں ایک مقامی ٹی وی کے ڈائریکٹر کا قتل بھی فہرست میں شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG