رسائی کے لنکس

محصول کے معاملے پر تشویش کا فوری حل ممکن نہیں لگتا: تجزیہ کار


امریکہ کی جانب سےاسٹیل اور ایلومنیم کی درآمد پر محصول لگائے جانے اور امریکہ۔یورپ اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی کے پس منظر میں کینیڈا میں ہونے والے 'جی سیون' کے اجلاس کے بارے میں 'وائس آف امریکہ' کے پروگرام جہاں رنگ میں میزبان قمر عباس جعفری نے دو ماہرین، ممتاز ماہر معاشیات شاہد جاوید برکی اور رائرسن یونیورسٹی کے پروفیسر مرتضیٰ حیدر سے گفتگو کی۔

شاہد جاوید برکی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں لگتا کہ مسئلے کا کوئی فوری حل نکل سکے گا، کیونکہ جی سیون کی میٹنگ میں جانے سے پہلے صدر ٹرمپ نے روس کو گروپ میں لانے کے لئے کہا۔ اس سے یورپ پریشان ہے کیونکہ یورپی سمجھتے ہیں کہ اس سے دنیا میں روس کی اہمیت بڑھتی ہے اور اسکا اثر و رسوخ بڑھنے کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

پروفیسر مرتضیٰ حیدر کا کہنا تھا کہ کینیڈا اس محصول کے حوالے سے اس لئے زیادہ پریشان ہے کہ اسٹیل اور ایلومنیم کے بعد بات دوسری اشیاء پر محصول تک پہنچ سکتی ہے؛ اور اگر ایسا ہوا تو کینیڈا کو جو مسابقتی برتری حاصل ہے وہ ختم ہو جائے گی۔

please wait

No media source currently available

0:00 0:04:49 0:00

XS
SM
MD
LG