رسائی کے لنکس

عراق کی نئی حکومت اور خطے کی صورت حال


عادل عبدالمہدی اور برہم صالح
عادل عبدالمہدی اور برہم صالح

عراق میں پارلیمان کی شیعہ جماعتوں کے متفقہ امیدوار عادل عبدالمہدی کو نئے صدر برہم صالح نے حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔

عراق میں مئی میں ہونے والےپارلیمانی انتخابات کے بعد سے سیاسی بحران جاری تھا اور شیعہ اکثریتی جماعتیں وزیر اعظم کے نام پر اختلافات کا شکار تھیں۔

خیال رہے کہ عراقی پارلیمان نے کرد سیاستداں برہم صالح کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا تھا، جنہوں نے اپنے انتخاب کے فوراَ بعد شیعہ اتحاد کے نامزد امیدوار عادل عبدالمہدی کو حکومت بنانے کی دعوت دے دی ہے۔

ان کے پاس حکومت بنا کر پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے 30 دن کا وقت ہے۔

اس بارے میں کہ اب عراق میں سیاسی استحکام کے کیا امکانات ہیں اور خطے پر عراق کی صورت حال کس طرح اثر انداز ہوگی، مشرق وسطیٰ کے امور کے دو ماہرین ڈاکٹر فاروق حسنات اور منظر قریشی نے 'وائس آف امریکہ' کے پروگرام 'جہاں رنگ' سے گفتگو کی۔

ڈاکٹر فاروق حسنات کا کہنا تھا (آڈیو رپورٹ سنئے):

please wait

No media source currently available

0:00 0:02:19 0:00

XS
SM
MD
LG