رسائی کے لنکس

افغانستان میں دیرپا قیام امن کیوں کر ممکن ہے؟


'وائس آف امریکہ' کی اردو سروس کے پروگرام 'جہاں رنگ' میں افغان تجزیہ کار ڈاکٹر حسین یاسا کہتے ہیں کہ ''یہ ایک پچیدہ معاملہ ہے جسے افغان معاشرے کے متنوع پس منظر کو سامنے رکھتے ہوئے حل کرنے کی ضرورت ہے''۔

پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کےمسئلے کو بات چیت سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

'وائس آف امریکہ' کی اردو سروس کے پروگرام 'جہاں رنگ' میں اس بیان کے پس منظر پر بات کرتے ہوئے افغان تجزیہ کار ڈاکٹر حسین یاسا کہتے ہیں کہ ''یہ ایک پچیدہ معاملہ ہے جسے افغان معاشرے کے متنوع پس منظر کو سامنے رکھتے ہوئے حل کرنے کی ضرورت ہے''۔

ان کا کہنا ہے کہ ''مختلف دھڑوں کو ساتھ لے کر چلنے اور بات چیت کرکےاتفاق رائے سے ہی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکتا ہے''۔

دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئر (ر) عمران ملک کا خیال ہے کہ افغانستان کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے کوشاں خطے کے مختلف ملکوں کو ایک مربوط لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔

امریکہ میں مقیم تجزیہ کار، عارف انصار سمجھتے ہیں کہ امریکہ۔پاکستان اور افغانستان کی ''مشترکہ کوشش اہم ہے'' کیوں کہ، بقول اُن کے، عسکریت پسند گروپ ان کے درمیان موجود اختلافات سے ''فائدہ اٹھاتے ہیں''۔

تفصیل اس رپورٹ میں سماعت فرمائیے:

please wait

No media source currently available

0:00 0:05:11 0:00
XS
SM
MD
LG