رسائی کے لنکس

آئندہ سات سال میں پاکستان کو شدید خشک سالی کا خطرہ لاحق ہوگا: ماہرین


فائل
فائل

پاکستان میں سینٹ کی ایک خصوصی کمیٹی کو آبی وسائل کے سیکریٹری نے بتایا ہے پاکستان کے پاس صرف 34 دن کا پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے اور ماہرین اسے ایک خطرناک صورت حال قرار دیتے ہیں۔

اور آج ہی پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی پاکستان کے لئے پانی کی اہمیت اور پاکستان میں بندوں کی تعمیر کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے اب بند تعمیر کرکے پانی ذخیرہ کرنے کے انتظامات نہ کئے تو ماہرین کہتے ہیں آئندہ سات سال میں پاکستان میں خشک سالی ہوگی۔

وزیر اعظم نے تمام پاکستانیوں، خاص طور پر بیرون ملک پاکستانیوں سے کہا کہ وہ Dam fund میں دل کھول کر عطیات دیں، تاکہ نہ صرف بندوں کی تعمیر کے لئے فنڈز فراہم ہو سکیں، بلکہ پاکستان کو ڈالر بھی مل سکیں اور ملک قرضے لینے سے بچ جائے۔

ادھر وزارت پانی و بجلی کے سابق سیکریٹری مرزا حامد حسن اور ’پاکستان فارمرز ایسوسی ایشن‘ کی سیکریٹری ربیعہ سلطان نے بھی ’وائس آف امریکہ‘ سے اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے اور اسے ایک چوتھائی ’جی ڈی پی‘ زراعت کے شعبے سے حاصل ہوتا ہے۔ اسلئے، پانی کے معاملے کو اہمیت دی جانی چاہئے اور واضح واٹر پالیسی پر عمل کرکے خشک سالی کے منڈلاتے ہوئے خطرے کا سد باب کرنا چاہئے۔

تفصیل اس آڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیے:

please wait

No media source currently available

0:00 0:05:01 0:00

XS
SM
MD
LG