رسائی کے لنکس

بالی ووڈ ایکٹریس جوہی چاولہ کی کراچی آمد


ایک روز قبل انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی کراچی آمد کی اطلاع دی اور ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں وہ فیملی فرینڈز کے ساتھ نظر آرہی تھیں۔

بالی ووڈ ایکٹریس جوہی چاولہ کراچی کے نہایت مختصردورے کے بعد دوبارہ بیرون ملک روانہ ہوگئیں۔ وہ پاکستانی فلم دیکھنے کراچی آئی تھیں ۔

ایک روز قبل انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی کراچی آمد کی اطلاع دی اور ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں وہ اپنی کچھ قریبی سہیلوں کے ساتھ نظر آرہی تھیں۔

’’قیامت سے قیامت تک ‘جیسی میگا ہٹ فلم سے بالی وڈ می ںانٹری لینے اور بعد کے سالوں میں ’یس باس‘ اور بہت سی دوسری کامیاب فلمیں بالی وڈ کو دینے والی جوہی چاولہ نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ’ کراچی میں ہوں۔ بوٹ کلب میں فیملی فرینڈزکے ساتھ لنچ اور پھر پاکستانی فلم ’جوانی پھرنہیں آنی 2‘ دیکھوں گی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’جوانی پھر نہیں آنی ‘رومینٹک کامیڈی فلم ہے جس میں اتفاق سے ہیروئن بھارتی اورہیروپاکستانی ہے۔

میڈیا نمائندوں نے ان کی توئٹ کے بعد متعدد مرتبہ ان سے رابطے کی کوشش کی لیکن وہ اس بار بھی میڈیا سے ملے بغیر لوٹ گئیں۔

جوہی کا ننیال کراچی میں رہتا ہے اور ان کے ماموں ستیش آنند کراچی کے چند بڑے فلم ڈسٹری بیوٹر ز میں سے ایک ہیں ۔ جوہی چاولہ ماضی میں بھی ان سے ملنے کراچی آتی جاتی رہی ہیں ۔

جوہی چاولہ اس سے قبل دو مرتبہ پہلے بھی کراچی آچکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG