رسائی کے لنکس

بالی ووڈ باکس آفس رپورٹ: کون سی فلم کس سے آگے!


کچھ فلمیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کے چرچے ان کی ریلیز سے پہلے ہی باکس آفس پر بڑھ چڑھ کر ہونے لگتے ہیں۔ بعد میں نتیجہ چاہے جو بھی نکلے

بالی وڈ باکس آفس پر ہر جمعہ کو نئی فلموں کی قسمت کے فیصلے ہوتے ہیں۔ لیکن، کچھ فلمیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کے چرچے ان کی ریلیز سے پہلے ہی باکس آفس پربڑھ چڑھ کر ہونے لگتے ہیں۔ بعد میں نتیجہ چاہے جو بھی نکلے۔

’ٹوٹل سیاپا‘ اور ’گلاب گینگ‘میں سخت مقابلے کی توقع
آج ریلیز ہونے والی تین فلموں میں سے جن دو کے درمیان ’تگڑا‘ مقابلہ ہونے کی توقع ہے وہ علی ظفر کی ’ٹوٹل سیاپا‘ اور مادھوری ڈکشٹ و جوہی چاولہ کی ’گلاب گینگ‘ ہیں۔

’گلاب گینگ‘ کو ریلیز سے پہلے کچھ مشکلات کا سامنا اس صورت میں کرنا پڑا کہ فلم کی ریلیز کے خلاف کچھ لوگوں نے ’اسٹے آرڈر‘ لے لیا تھا۔ لیکن، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کی درخواست پر عدالت نے فلم کو نمائش کی اجازت دے دی۔

گزشتہ ہفتے کی کامیاب اور ناکام فلمیں
اب کچھ بات پچھلے ہفتے ریلیز ہونے والی فلموں کی۔ پچھلے ہفتے فرحان اختر اور ودیا بالن کی شہ سرخیوں میں رہنے والی فلم ’شادی کے سائیڈ افیکٹس‘ سینما گھروں کی زینت بنی تھی۔جیسا کہ توقع کی جارہی تھی، ریلیز کے بعد فلم کا پہلا ویک اینڈ بزنس کے حوالے سے بہت اچھا رہا۔ فلم نے کئی کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

’شادی کے سائیڈ افیکٹس‘ تقریباً2 ملین کا بزنس
’پیار کے سائیڈ افیکٹس‘ کی ٹیم کی جانب سے بنائی جانے والی’شادی کے سائیڈ افیکٹس‘ سمندر پار مارکیٹ میں مجموعی طور پر 1.8ملین ڈالرز کا بزنس کرکے فرحان کی پچھلی فلم ’بھاگ ملکھابھاگ‘ کو پیچھے چھوڑ گئی۔ ’شادی کے سائیڈ افیکٹس‘ نے یوکے میں 132,000 پاوٴنڈز اور امریکا میں 583,000 ڈالرز کمائے۔

ہائی وے۔۔شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب
امتیاز علی کی فلم ’ہائی وے‘ جس کی کاسٹ میں عالیہ بھٹ اور رندیپ ہودا شامل تھے باکس آفس تک شائقین کو کھینچ لانے میں ناکام رہی۔

اوسط بزنس کرنے والی فلم؟
انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ’گلیم شیم‘ کے مطابق، پچھلے ہفتے ریلیز ہونے والی ایک اور فلم جمی شیر گل کی فلم ’ڈرایٹ دی مال‘ نے ممبئی باکس آفس پر 85لاکھ روپے کا بزنس کیا۔

فلاپ فلمیں
گزشتہ ہفتے کی دو فلمیں ’کرار دا ڈیل‘ اور ’دی سیٹرڈے نائٹ‘ بری طرح ناکام رہیں۔

’غنڈے‘ کا گراف دوسرے ہی ہفتے نیچے آگیا
یش راج فلمز کی ’غنڈے‘ ابتدائی ویک اینڈ پر اچھا بزنس کرنے کے بعد دوسرے ہفتے میں نیچے آئی۔ رنویرسنگھ، پریانکا چوپڑہ اور ارجن کپور کی کاسٹ پر مشتمل فلم نے ممبئی میں دوسرے ہفتے کے اختتام تک ڈیڑھ کروڑ کا بزنس کیا۔

’ہنسی تو پھنسی‘۔۔ کے اختتامی لمحے
کرن جوہر کی ’ہنسی تو پھنسی‘ کے باکس آفس پر اختتامی لمحات چل رہے ہیں۔ پرینیتی چوپڑہ اورسدھارتھ کی ’ہنسی تو پھنسی‘ نے تین ہفتوں کے دوران بھارت میں 35.80کروڑ کا بزنس کیا، جبکہ اوورسیز میں امریکی باکس آفس پر 635,000اور یوکے میں150,000پاوٴنڈز کمائے۔
XS
SM
MD
LG