رسائی کے لنکس

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی صد سالہ تقریبات، امام کعبہ کی آمد


امام کعبہ کی پشاور آمد
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:01 0:00

پشاور

تقریب سے ایک روز قبل، بتایا جاتا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ اور سینیٹ کے ڈپٹی چیرمین، مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستانی طالبان کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دی ہے

جمعیت علمائے اسلام (ف) پارٹی کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں، پشاور کے قریب ایک عالمی اجتماع منعقد ہو رہا ہے، جس کا جمعے سے افتتاح ہونے والا ہے۔

اجتماع کے مہمانِ خصوصی امام کعبہ امام کعبہ شیخ ابراہیم الصالح ہوں گے۔

’وائس آف امریکہ‘ کی ڈیوا سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق، تقریب سے ایک روز قبل، جے یو آئی (ف) کے سربراہ اور سینیٹ کے معاون چیرمین، مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستانی طالبان کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تاریخی طور پر جمیعت علمائے اسلام (ف) طالبان کی حامی جماعت رہی ہے۔

امام کعبہ شیخ ابراہیم الصالح اور سعودی عرب کے امور خارجہ کے وزیر شیخ صالح بن عبد العزیز جمعرات کو پاکستان پہنچے۔

منسلک وڈیو میں، خیبر پختون خواہ کے گورنر اور جے یو آئی (ف) کے راہنما امام کعبہ کا خیرمقدم کرتے دکھائے گئے ہیں۔ پاکستان اور باقی دنیا کی سنی آبادی امام کعبہ کی تعظیم کرتی ہے۔

XS
SM
MD
LG